سوشل میڈیا پر چلنے والی بیشتر خبریں برخلاف حقائق ہیں،ترجمان یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر

سوشل میڈیا پر چلنے والی بیشتر خبریں برخلاف حقائق ہیں،ترجمان یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر

کوٹلی(کشمیر ایکسپریس نیوز)یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر ایک اعلی و معتبر تعلیمی و تحقیقی ادارہ ہے جو ہماری آنے والی نسلوں کے لئے بیش قیمتی اثاثہ ہے

جبکہ سوشل میڈیا پر چلنے والی بیشتر خبریں بلا تحقیق اور برخلاف حقائق ہیں جس سے اس ادارہ کی ساکھ متاثر ہونے کے ساتھ ہمارے طلبا و طالبات کے مستقبل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری شدہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ معاملہ احتساب عدالت میں زیر کار ہے

لہذا اس پر کسی بھی طرح کا کوئی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی زیر سماعت کسی کیس کو میڈیا ٹرائل کے ذریعے نشر کرنے کی حقیقی اصطلاح کا کوئی رحجان ہونا چاہیے۔

یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر ایک اعلی علمی و تحقیقی ادارہ ہےاور اس کی ساکھ کو متاثر کرنے والی سنی سنائی باتوں، بلا تحقیق منفی سوچ اور اپروچ اور منفی پراپیگنڈا کے خلاف ادارہ سخت قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہے

 

ذمہ دار صحافت اور اس کے تسلیم شدہ معیارات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بلاتحقیق اور غلط معلومات کے ذریعے حاصل شدہ مواد اور ایسی نفرت انگیز، اور من گھڑت قصے کہانیوں کو پبلش کرنے سے اجتناب کیا جائے

جس سےنہ صرف عوام کے ذہن متاثر ہو رہے ہوں بلکہ ہماری نسلوں کی درسگاہ کی عزت اور حرمت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہو کہ اسطرح ہم کہیں اس لاپرواہی میں پچھتاوے کے حد سے تجاوز نہ کر جائیں۔

سوشل میڈیا پر چلنے والیکوٹلی یونیورسٹی سکینڈلیونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر