اسلام آباد ،وی آئی پی روٹ پر وردی کی آڑ میں واردات

وی آئی پی روٹ پر وردی کی آڑ میں واردات! جعلی خاتون ٹریفک اہلکار دھر لی گئی

اسلام آباد میں سیکیورٹی کے دعوے ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئے جب ایک جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہلکار کو وی آئی پی روٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایکسپریس ہائی وے پر ڈھوک کالا خان پل کے قریب ٹریفک پولیس کی وردی میں ملبوس خاتون مشکوک حالت میں موجود تھی، جس نے خود کو اے ایس آئی ظاہر کر رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق خاتون کی وردی پر مقدس نام بھی درج تھا، جسے دیکھ کر اہلکاروں کو مزید شبہ ہوا۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا گیا، جہاں ابتدائی تفتیش میں اس کی شناخت اقرا بی بی، رہائشی ایبٹ آباد کے طور پر سامنے آئی۔

حیران کن طور پر سخت سیکیورٹی والے وی آئی پی روٹ پر اس جعلی اہلکار کی موجودگی نے محکمہ پولیس میں کھلبلی مچا دی۔ بعد ازاں ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے کھنہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ یہ سوال اب بھی قائم ہے کہ وہ اس حساس مقام تک کیسے پہنچی۔

اسلام آبادوی آئی پی روٹ پر وردی کی آڑ میں واردات
Comments (0)
Add Comment