بریڈفورڈ،حج سیمینار:عازمینِ حج کومناسک پرجامع رہنمائی

‎بریڈفورڈ میں حج سیمینار: عازمینِ حج کو مناسک اور سفری امور پر جامع رہنمائی

بریڈفورڈ (نمائندہ خصوصی )بریڈفورڈ میں “سکائی فلائی” کے زیرِ اہتمام ایک اہم حج سیمینار منعقد ہوا جس میں رواں سال حج پر جانے والے مرد اور خواتین عازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی سیمنار کا آغاز حاجی عبدالحلیم کی تلاوت کلام پاک ہوا پروگرام کی میزبانی الحاج چوہدری محمد عمر نے کی اور شرکاء کو مختلف مراحل سے آگاہ رکھا

اس سیمینار کا مقصد عازمین کو مناسکِ حج، سفری انتظامات اور سعودی عرب میں قیام سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا تھا سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے منتظم الحاج شاہد بھٹی ، الحاج مظہر بٹ (ڈائریکٹرز سکائی فلائی) کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر حاجی مکمل رہنمائی کے ساتھ جائے تاکہ اسے وہاں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے یقین دلایا کہ عازمین حج کے لیے مکمل سفری سہولیات فراہم کی جائیں گے اور ہم نے جو آپ کو ہدایات دی ہیں اس پر عمل کریں

انہوں نے کہا حافظ ریاض چشتی کی سربراہی میں علما کی ایک بڑی تعداد بھی ہمارے قافلے میں ساتھ ہوں گے اور عازمین کو حج کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ رہنمائی فراہم کریں گے معروف مذہبی اسکالرزکا کہنا تھا کہ حج ایک عظیم عبادت ہے جس کی درست ادائیگی کے لیے علم اور تیاری نہایت ضروری ہے۔ ایسے سیمینارز عازمین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اس موقع پر طبی ماہر ڈاکٹر قیصر اکرام نے عازمین کو صحت کے حوالے سے اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گرمی اور رش کے باعث پانی کا زیادہ استعمال، آرام، اور ضروری ادویات ساتھ رکھنا بے حد ضروری ہے۔

سیمینار کے دوران حج کے تمام مراحل کو عملی انداز میں سمجھایا گیا جبکہ شرکاء کو سفری دستاویزات، رہائش اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اختتام پر سوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی، جس میں عازمین نے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

ایک شریکِ سیمینار، ملک رحمت اعوان نے کہا کہ یہ سیمینار ہمارے لیے بہت فائدہ مند رہا۔ سکائی فلائی نے ہمیں بہترین معلومات فراہم کیں، اور اب ہم زیادہ اعتماد کے ساتھ حج کی تیاری کر سکیں گے۔

آخر میں عازمینِ حج کو گفٹ پیک فراہم کیے گئے، جن میں احرام اور بنیادی ضرورت کی اشیاء شامل تھیں۔

بریڈفورڈحج سیمینار:عازمینِ حج کومناسک پرجامع رہنمائی
Comments (0)
Add Comment