AIOU ریجنل کیمپس مظفرآباد کے زیراہتمام بی۔ایڈ اور ایم۔اے ایجوکیشن کی ورکشاپس کا شیڈول جاری
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی ریجنل کیمپس مظفرآباد کے زیراہتمام بی۔ایڈ اور ایم۔اے ایجوکیشن کی ورکشاپس 29 جولائی سے شروع ہو رہی ہیں۔
اس سلسلہ میں ریجنل ڈائریکٹر مظفرآباد شازیہ صدیق کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مظفرآباد کیمپس کے زیر اہتمام بی۔ ایڈ اور ایم ۔اے ایجوکیشن فیس ٹو فیس ورکشاپ ٹیچنگ پریکٹس کا آغاز 29 جولائی سے ہو رہا ہے۔
مظفرآباد ریجن کے تمام طلبہ اور طالبات کو اس سلسلے میں اطلاعی مکتوب جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی طلبہ اور طالبات کی ورکشاپ کا شیڈول موجود ہے۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ورکشاپ میں طلبہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ریجنل آفس نے تینوں اضلاع کے طلبہ اور طالبات کو بروقت اطلاع دینے کے لیے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (واٹس ایپ گروپ، فیس بک پیج) پر بھی معلومات وائرل کر دی ہیں
جبکہ طلبہ کو انکے موبائل نمرز پر بذریعہ ایس ایم ایس بھی اطلاع کر دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی طالب علم ورکشاپ میں شمولیت سے محروم نہ رہ جائے۔
پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ طلبہ کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ورکشاپ کے سینٹر تحصیل کی سطح پر قائم کیےگئے ہیں۔
پریس ریلیز میں طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ورکشاپ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور مقررہ وقت کے اندر دیے گئے اہداف کو پورا کریں
بصورت دیگر وہ فیل قرار دیے جائیں گے اس سلسلہ میں مزید معلومات کے لیے ریجنل آفس مظفرآباد سے بذریعہ ٹیلیفون یا ای۔میل رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
AIOU ریجنل کیمپس مظفرآباد کے زیراہتمام بی۔ایڈ اور ایم۔اے ایجوکیشن کی ورکشاپس کا شیڈول جاری