پیپلزپارٹی عوامی جماعت ،کارکن جماعت کا اہم حصہ ہیں،چوہدری عبدالمجید
چکسواری(کشمیر ایکسپریس نیوز)سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے۔
کارکن جماعت کا اہم حصہ ہیں کارکنان کی عزت و نفس کا ہر ممکن خیال رکھا جائیگا۔اہلیان سہار نے ہمیشہ پیپلزپارٹی اور مجھ پر بھرپور اعتماد کیا جس پر میں اہلیان سہار کا شکر گزار ہوں
اب حلقہ کی سیاست وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید کے ہاتھ میں ہے جو دن رات حلقہ کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔اہلیان سہار کے حل طلب مسائل حل ہوں گئے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلزپارٹی سہار کے راہنما چوہدری آفتاب، چوہدری سلیمان، راجہ گلستان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید اور سابق امیدوار اسمبلی پروفیسر افضل مرزا اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔
وفد نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں
فیصل ممتاز راٹھور کی گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
پشاور(کشمیر ایکسپریس نیوز) آزادجموں وکشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔