مون سون بارشیں، ڈھیر ی چوہدریاں کے مقام پر میرپور کوٹلی روڈ دونوں اطراف سے ٹوٹ گئی
میرپور (کشمیر ایکسپریس نیوز)حالیہ شدید مون سون بارشوں کے باعث ڈھیر ی چوہدریاں کے مقام پر میرپور کوٹلی روڈ دونوں اطراف سے ٹوٹ گئی۔
سڑک پر چھوٹے بڑے شگاف پڑ گئے جس کے باعث میرپور کوٹلی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے وقتی طور پر بند کردی گئی اور ٹریفک کو متبادل بند ر وڈ سے گزارا جارہا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ضلعی انتظامی افسران اور محکمہ شاہرات کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
کمشنر چوہدری شوکت علی نے موقع پر جاکر متاثرہ روڈ کے نقصانات کا جائزہ لیا اور روڈ پر پڑنے والے شگاف کو مٹی اور بجری سے بھرنے کی ہدایات دیں۔
محکمہ شاہرات کے عملہ نے فوری طور پر سڑک کی بحالی کے ہیوی مشینری لگا کر کام شروع کردیا۔ابتدائی طور پر متاثرہ سڑک کے دونوں اطراف کچے ٹریک بحال کیا جائیں گے۔
محکمہ شاہرات نے روڈ سائیڈ سے بڑی نالی نکال دی جس کے باعث سڑک میں آنے والی پانی کو پلی کے راستے گزارا جارہا ہے۔
ا س موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین،تحصیلدا عمران یوسف،ایس ڈی او شاہرات حسن شاہ بخاری،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔
مجسٹریٹ صاحبان اور ٹریفک پولیس نے فوری طور پر سڑک کے دونوں اطراف بند کردیے۔
مون سون بارشیں، ڈھیر ی چوہدریاں کے مقام پر میرپور کوٹلی روڈ دونوں اطراف سے ٹوٹ گئی