آزاد کشمیر بحران:بلاول بھٹو میدان میں،مذاکرات کی تجویز

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس میں ہوا ۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی چیئرپرسن انچارج آزادکشمیر امور محترمہ فریال تالپور نے شرکت کی ۔اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی،

اور سیاسی مسائل کے حل کے لیے ڈائیلاگ اور مذاکرات کے راستے کو اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔بلالول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے معاملات کو سیاسی مذاکرات اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ہدایت کی، ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال کا حل سیاسی سطح پر اور قانون ساز اسمبلی کے فورم سے نکالا جانا چاہیے،تشدد اور محاذ آرائی سے گریز کرتے ہوئے سیاسی عمل کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا

۔اجلاس میں،قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر ،وزیراعظم آذادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور ،پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین،پارلیمانی لیڈر پی پی سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان ،سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس ، میاں عبدالوحید ، سردار جاوید ایوب ،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری محمد ریاض سمیت ارکان اسمبلی نے شرکت کی

آزاد کشمیر بحران:بلاول بھٹو میدان میںمذاکرات کی تجویز
Comments (0)
Add Comment