حالات معمول پر،425شرپسندگرفتار،انٹری پوائنٹس کھلے،پولیس

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)ترجمان انسپکٹر جنرل پولیس کی جانب سے آزاد کشمیر میں امن عامہ کی صورتحال بارے جاری کردہ پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کی پرتشدد کارروائیوں کی بدولت لاء انفورسمنٹ فورسز کے 04 ملازمین (بشمول SI) شہید اور 89 زخمی ہوئے جبکہ شر پسند عناصر کی جانب سے CMH راولاکوٹ کی توڑ پھوڑ، مریضوں پر تشدد کے واقعات کے علاوہ براہ راست فائرنگ کے نتیجہ میں APC پر 30 کے قریب گولیوں کے نشان کے ساتھ APC کے 02 عدد ٹائر بھی فائر مارکر پھاڑے گئے۔ راولاکوٹ میں موجود شر پسند عناصر کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے لاء انفورسمنٹ فورسز کی معقول تعداد موجود ہے جو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بحال رکھنے کے لئے دن رات مصروف کار ہے۔ اضلاع بھمبر، میرپور، کوٹلی، سدھنوتی، حویلی، باغ، جہلم ویلی ، مظفر آباد اور نیلم میں حالات نارمل ہیں کہیں شٹرڈاؤن نہیں اور کہیں معمولی پہیہ جام ہے۔ پولیس کی جانب سے کاروبار کرنے والوں اور گاڑی مالکان کو مکمل تحفظ دیا جا رہا ہے جس کے باعث کاروبار زندگی اور ٹریفک رواں دواں ہے۔ اس کا کریڈٹ پولیس کے ساتھ امن پسند عوام کو بھی جاتا ہے۔
کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کے خلاف 06-06-2026 سے 14-06-2026 کے دوران کل 81 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ ان مقدمات میں ملوث ملزمان میں سے 425 شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 15 خودکار ہتھیار بمعہ ایمونیشن، آہنی مکے، واکی ٹاکی سیٹ، حساس آلات، دستاویزات وغیرہ برآمد ہو چکے ہیں علاوہ ازیں کالعدم JAAC کے 400 سے زائد شرپسند ممبران/ کارکنان کے نام 4th شیڈول پر درج کروائے جا رہے ہیں۔ آزاد کشمیر پولیس اور دیگر لاء انفورسمنٹ فورسز کی بہترین حکمت عملی کے نتیجہ میں مجموعی طور پر آزاد کشمیر میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ اضلاع کے درمیان ٹریفک کی آمد ورفت جاری ہے۔ آزاد کشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس اوپن ہیں اور ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بحال ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ پُر امن رہیں، افواہوں پر یقین نہ کریں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں، حساس مقامات اور غیر قانونی اجتماعات سے دور رہیں، کسی بھی کالعدم یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تنظیم سے دوری اختیار کریں۔ مشکوک سرگرمی، مسلح افراد، اشتعال انگیز منصوبہ بندی یا امن عامہ کو متاثر کرنے کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانہ یا ضلعی انتظامیہ کو دیں۔

425شرپسندگرفتارانٹری پوائنٹس کھلےپولیسحالات معمول پر
Comments (0)
Add Comment