ڈی سی سدھنوتی عمر فاروق کاڈسٹرکٹ ہسپتال پلندری کا اچانک دورہ ،مختلف واڈز کا معائنہ
پلندری (کشمیر ایکسپریس نیوز)ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سردار عمر فاروق کا اچانک دورہ
ڈسٹرکٹ ہسپتال پلندری ہمراہ سپرٹنڈنٹ پولیس سدھنوتی سردار عمران ساجد و اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر سردار پرویز دورے کے دوران مختلف واڈز کا معائنہ کیا
جس میں ڈائلیسز وارڈ چلڈرن ورلڈ فیمیل وارڈ مردانہ وارڈ اور ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کی عیادت کی
اور ہسپتال کی انتظامیہ کے رویے کے بارے میں پوچھا لوگوں سے ہسپتال کے اندر مشکلات کے بارے میں پوچھا لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سدھنوتی کے اچانک دورہ ہسپتال کو سراہا
ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سردار عمر فاروق نے میڈیکل سپرٹنڈنٹ کو ہدایات دین کے وہ مریضوں کی دیکھ بھال اور لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کے بروہ کار لائیں ۔
ڈی سی سدھنوتی عمر فاروق کاڈسٹرکٹ ہسپتال پلندری کا اچانک دورہ ،مختلف واڈز کا معائنہ
یہ بھی پڑھیں
بانی صدر آزاد کشمیر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی اکیس ویں برسی کوٹ متے خان میں آج انتہائی عقیدت واحترم کے ساتھ منائی جائے گی
جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں،برسی کی تقریب غازی ملت کے مزار میں منعقد کی جائے گی
برسی کی تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔سردار ابراہیم نے 19 جولائی 1947 کو جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں قرارداد الحاق پاکستان منظور کروائی
، اور 24 اکتوبر 1947 کو مہاراجہ ہری سنگھ کی فوج کو عبرت ناک شکست دے کر آزاد جموں و کشمیر کی بنیاد رکھی۔سردار ابراہیم 1948 میں آزاد جموں و کشمیر کے پہلے صدر منتخب ہوئے،
وہ دوران حیات 4 مرتبہ آزاد جموں و کشمیر کے صدر رہے، تحریک آزادی کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات کی بدولت انھیں بانی کشمیر، غازی ملت کے القابات سے یاد کیا جاتا ہے۔