آزاداسمبلی:امریکہ ایران معاہدے کی حمایت میں قرار داد منظور

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کے اجلاس میں صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کی جانب سے قرار داد پیش کی گی جس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا

قرار داد میں کہا گیا کہقانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا یہ اجلاس امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ امن معاہدے کابھرپورخیر مقدم کرتا ہے اورمشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لیے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب محمد شہباز شریف ‘نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ جناب اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جناب سید عاصم منیرکی کوششوں کوبھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

اس معزز ایوان کی راءے میں پاکستان کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے عالمی امن کے لیے جو بے مثال کوششیں کی ہیں‘ اس سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

اس موقع پر یہ ایوان چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جناب سید عاصم منیر کی بھرپور سفارت کاری جن کی بدولت یہ امن معاہدہ ممکن ہوا کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔

اس ایوان کی رائے میں آزاد جموں وکشمیر کے عوام جنہوں نے اپنا مستقبل ریاست پاکستان کے ساتھ وابستہ کیا ہوا ہے پاکستان کے بین الاقوامی سطح پر کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے اسے کشمیری عوام کے لیے باعث فخر قرار دیتا ہے

اور اس معزز ایوان کی راءے میں ایک مضبوط پاکستان ہی آزادی کشمیرکا ضامن ہے اور کشمیری عوام پاکستان کو اپنی امیدوں اور تمناؤں کا محور اور مرکز سمجھتے ہیں۔اس موقع پر یہ ایوان برادر اسلامی ممالک سعودی عرب‘ ترکیے‘مصر اور قطر کو بھی بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہے کہ جن کی بھرپور معاونت اوربھرپور سفارت کاری کے باعث یہ امن معاہدہ ممکن ہوا ۔

یہ ایوان حال ہی میں مظفرآباد میں ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثہ جس میں پاک فوج کے آفیسران و جوان شہید ہوءے ‘پر دکھ اور رنج و الم کا اظہار کرتا ہے شہید ہونے والے افراد کے ورثاء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے ۔

آزاداسمبلی:امریکہ ایران معاہدے کی حمایت میں قرار داد منظور
Comments (0)
Add Comment