کوٹلی (کشمیر ایکسپریس نیوز) ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری عملدرآمد ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا ہے کہ بروئے مکتوب سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن مظفر آباد نمبر الیکشن /س/2026/16056/121 مورخہ 5 جون 2026 کی روشنی میں
مورخہ 27 جولائی 2026 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے پرامن، شفاف اور منصفانہ انعقاد کے لئے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن مظفر آباد کی جانب سے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے ۔
جس کے مطابق بدوں اجازت کارنر میٹنگ، ہر امیدوار کی ایک جلسہ کے علاوہ جلسہ و جلوس پر پابندی ہے اور یہ پابندی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران بھی ہو گی۔ کسی بھی امیدوار کو جلوس کی شکل میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے آنے کی اجازت نہ ہو گی۔
نیز کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت کنندہ، تائید کنندہ اور امیدوار کے علاوہ بشکل جلوس کسی شخص کے ہمراہ امیدوار دفتر ریٹرننگ آفیسر کے اندر جانے کی اجازت نہ ہو گی۔
لہذا آپکو ہدایت کی جاتی ہے کہ بذریعہ سوشل و پرنٹ میڈیا آگاہی برائے امیدواران قانون ساز اسمبلی اور عوام الناس کے لئے بذریعہ تشہیر و دیگر ذرائع سے تمام رجسٹرڈ شده جماعتوں کے قائدین، نمائندگان بالخصوص امیدواران کو ضابطہ اخلاق اور دیگر احکامات کی کاپیاں مہیا کی جا کر ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت کی صورت میں موقع پر کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی ۔