مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے لیے اپنے امیدواروں کی باضابطہ فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی صدر محمد نواز شریف کی منظوری سے جاری ہونے والی فہرست میں مختلف اضلاع، مہاجر نشستوں اور وادی کشمیر کے حلقوں کے لیے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق ایل اے 02 چکسواری سے عظیم بخش چوہدری، ایل اے 03 میرپور سٹی سے چوہدری محمد سعید، ایل اے 04 کھڑی سے رخسار احمد، ایل اے 05 برنالہ سے وقار احمد نور، ایل اے 06 سماہنی سے محمد رزاق چوہدری، ایل اے 07 بھمبر سٹی سے چوہدری طارق فاروق، ایل اے 09 نکئیل سے عمیر نعیم، ایل اے 10 کوٹلی سے فتح محمود الحسن، ایل اے 11 سہنسہ سے محمد آصف، ایل اے 12 چڑھوئی سے محمد ریاست خان، ایل اے 13 کھوئی رٹہ سے ایاز احمد، ایل اے 14 دھیرکوٹ سے راجہ فیصل آزاد، ایل اے 15 وسطی باغ سے مشتاق احمد منہاس، ایل اے 16 شرقی باغ سے سردار میر اکبر خان، ایل اے 17 حویلی سے چوہدری محسن عزیز، ایل اے 19 ہجیرہ سے سردار عامر الطاف خان، ایل اے 20 کھائیگلہ سے عبدالرشید خان اور ایل اے 21 راولاکوٹ سٹی سے طاہر انور خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
اسی طرح ایل اے 23 پلندری سے محمد نجیب خان، ایل اے 24 بلوچ سے فاروق احمد طاہر، ایل اے 25 اپر نیلم اور ایل اے 26 لوئر نیلم سے شاہ غلام قادر، ایل اے 27 کٹلہ سے نورین عارف، ایل اے 29 مظفرآباد سٹی سے سید افتخار علی گیلانی، ایل اے 30 ہٹیاں دوپٹہ سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ایل اے 31 کھاوڑہ سے ثاقب مجید راجہ، ایل اے 32 چکار سے راجہ محمد فاروق حیدر خان، ایل اے 33 لیپہ سے چوہدری محمد راشد، ایل اے 34 جموں ون سے ناصر حسین ڈار، ایل اے 35 جموں ٹو سے چوہدری محمد اسماعیل، ایل اے 37 جموں فور سے مریم جاوید، ایل اے 38 جموں فائیو سے ذیشان علی، ایل اے 39 جموں سکس سے راجہ محمد صدیق، ایل اے 40 ویلی ون سے محمد نعیم خان، ایل اے 42 ویلی تھری سے سید شوکت علی شاہ، ایل اے 43 ویلی فور سے محمد یاسین لون جبکہ ایل اے 44 ویلی فائیو سے محمد احمد رضا قادری کو مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
سیاسی حلقوں کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد آزاد کشمیر کی انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔