ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے فرار ہونے والا ایک اور قیدی گرفتار, تعداد 15 ہوگئی
راولاکوٹ ( بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس راولاکوٹ کی ایک اور بڑی کامیابی ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے فرار ہونے والا ایک اور قیدی گرفتار کر لیا گیا ہے اب تک گرفتار ہونے والے قیدیوں کی تعداد 15 ہو چکی ہے اب تک صرف تین قیدی مفرور ہیں تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پونچھ محمد ریاض مغل کی سربراہی میں راولاکوٹ پولیس نے مجرم ثقلین سرفراز ساکن گھمیر ہجیرہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے ثقلین سرفراز کو قتل کے مقدمہ میں عدالت سے سزائے موت ہو چکی تھی تھی جو گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے دیگر قیدیوں کے ساتھ فرار ہوا تھا جسے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس نے ایک ماہ میں 15 قیدیوں کو گرفتار کیا ہے عوام علاقہ مختلف تنظیموں کے عہدیداران نے ایس ایس پی پونچھ کو بہترین قائدانہ صلاحیتوں اور راولاکوٹ پولیس کو قانون شکن اور جرائم پیشہ افراد کو دوبارہ جلد گرفتار کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ایس ایس پی پونچھ محمد ریاض مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد باقی مفرور قیدیوں کو بھی گرفتار کرتے ہوئے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا 30 جون کو ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 19 قیدی فرار ہوئے تھے اور فراری کے دوران ایک قیدی خیام سعید جانبحق ہو گیا تھا جبکہ باقی 18 قیدیوں کی گرفتاری کے لیے میری نگرانی میں ہمراہ ڈی ایس پی صاحبان و ایس ایچ او صاحبان ، راولاکوٹ پولیس نے لگا تار آپریشن جاری رکھے اور اس وقت تک 15 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں ثاقب مجید ساکن انیاری نعمان آصف بھیکھ انیاری محمد آصف پٹھان ساکن کہنہ پڑاٹ سهیل رشید ساکن نورسہ بلوچ عثمان افراز گھمیر ہجیرہ شمیر اعظم سنگولہ ناظر یاسین
سنگولہ عامر عبد الله حسین کوٹ مکرم فیصل
حسین کوٹ فیصل حمید بٹل ہجیرہ ساجد نصیر سنگولہ فیضان عزیز پوٹھی مکوالاں أسامه مرتضی رہاڑہ
عمامه مصطفی نزد سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ ثقلین سرفراز گھمیر بحیرہ شامل ہیں بقیہ مفرور قابل گرفتاری 03 قیدیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہوئی ہیں جنہیں بھی جلد گرفتار کرتے ہوئے قانونِ کے کٹہرے میں لایا جائے گا اب تک مفرور قیدیوں میں بیت اللہ ولد فقیر ولی گھماری ضلع دیامر گلگت غازی شہزاد ساکن گڑالہ پلندری محمد شبیر عاقی ساکن سنگولہ شامل ہیں ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے کا منصوبہ غازی شہزاد کا تھا جس کے ساتھ خیام سعید بھی شامل تھا انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری پولیس کی ہے اور پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے ہر دم کوشاں ہے ہم سمجھتے ہیں کہ منشیات فروش نسلوں کے دشمن ہیں منشیات فروشوں کی گرفتاری کےلئے عوام ہرممکن تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ افراد کو پکڑ کر جرائم میں کمی لائی جا سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔