اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ واقعۂ کربلا تاریخِ انسانیت کا وہ عظیم باب ہے جس نے حق، عدل اور آزادی کی خاطر قربانی کی لازوال مثال قائم کی۔
حضرت امام حسین رض اور ان کے جانثار ساتھیوں نے ظلم، جبر اور باطل قوتوں کے سامنے سر نہ جھکا کر رہتی دنیا تک حق پر ثابت قدم رہنے کا درس دیا۔.
.
انہوں نے کہا کہ کربلا محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ہر دور کے لیے ایک زندہ پیغام ہے، جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب ظلم کو نظام بنا دیا جائے اور حق کو دبانے کی کوشش کی جائے تو اہلِ حق پر خاموشی نہیں بلکہ جدوجہد لازم ہو جاتی ہے۔#