لطیف اکبرکےکاغذاتِ نامزدگی پراعتراض،قانونی چارہ جوئی کافیصلہ

اسلام آباد/مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) سپیکر/قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر اور حلقہ کھاوڑہ سے امیدوار اسمبلی الیکشن 2026 چوہدری لطیف اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی پر ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے عائد کیے گئے اعتراضات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ان کی لیگل ٹیم نے تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔

سب سے پہلے الیکشن کمیشن کے مقررہ قانونی فورم سے رجوع کیا جائے گا اور اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔ اگر ضرورت پیش آئی تو معاملہ ہائی کورٹ اور بعد ازاں سپریم کورٹ سمیت دیگر تمام آئینی و قانونی فورمز پر بھی لے جایا جائے گا تاکہ چوہدری لطیف اکبر کا مؤقف قانونی تقاضوں کے مطابق بھرپور انداز میں پیش کیا جا سکے۔

اس موقع پر چوہدری لطیف اکبر کے قریبی سیاسی رفقاء اور قانونی مشیروں کا کہنا تھا کہ وہ قانون اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور تمام معاملات کو قانونی اور جمہوری طریقہ کار کے تحت آگے بڑھایا جائے گا۔ .

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنان اور حامیوں کو کسی قسم کی مایوسی کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنے حقوق کا دفاع کیا جائے گا۔انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ حوصلہ بلند رکھیں، اتحاد و نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور افواہوں یا منفی پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی حمایت اور قانونی دلائل کی بنیاد پر یہ انتخاب بھرپور انداز میں لڑا جائے گا اور تمام آئینی و جمہوری ذرائع استعمال کرتے ہوئے اپنا مؤقف کامیابی سے پیش کیا جایے گا۔۔

قانونی چارہ جوئی کافیصلہلطیف اکبرکےکاغذاتِ نامزدگی پراعتراض
Comments (0)
Add Comment