آزادکشمیرانتخابات،پیپلزپارٹی کا17 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل

کراچی (کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے آزادجموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات کیلیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلیے 17 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے ۔

پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 27 جون 2026 بروز ہفتہ 2.00 بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے

۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چییرمین سیکرٹریٹ سے ان کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پارلیمانی بورڈ میں آزادجموں و کشمیر امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور ،سید نیر حسین بخآری،محمد ہمایوں خان،چوہدری محمد یسین،فیصل ممتاز راٹھور،چویدری لطیف اکبر،سردار محمد یعقوب خان،میاں عبدالوحید،سردار قمر الزماں،سردار تنویر الیاس،چوہدری پرویز اشرف،راجہ پرویز اشرف،مخدوم سید احمد محمود،نثار احمد کھوڑو،سردار محمد عمر گورجانی،سید محمد علی شاہ بچہ اور چوہدری ریاض شامل ہیں۔

اجلاس میں ان تمام امیدواروں کو طلب کیا گیا ہے جنہوں نے پارٹی ٹکٹ کےحصول کیلیے درخواستیں دے رکھی ہیں ۔تمام درخواستگذاروں کو وقت کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے ۔

آزادکشمیرانتخاباتپیپلزپارٹی کا17 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل
Comments (0)
Add Comment