اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)ٹکٹ نہ ملا تو پیپلز پارٹی جیتی بازی ہار سکتی ہے؟ ؟؟؟
سردار تنویر الیاس کا ایک فیصلہ 10 سے زائد حلقوں کا نقشہ بدل سکتا ہے ؟؟؟
آزاد کشمیر کی سیاست میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی سیاسی حکمت عملی ایک مرتبہ پھر مرکزِ نگاہ بن گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت انہیں متوقع تین انتخابی حلقوں سے پارٹی ٹکٹ دینے سے گریز کرتی ہے تو اس کے اثرات صرف ایک حلقے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ تقریباً 10 سے زائد حلقوں میں انتخابی نتائج متاثر ہو سکتے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق سردار تنویر الیاس کےسیاسی اثر سوخ کے باعث حلقہ شرقی، وسطی، اپر نیلم، حلقہ5 پاچھوٹ، حلقہ 3 راولاکوٹ، سماہنی، ویلی، کھوئی رٹہ، سہنسہ،ہجیرہ،عباسپور اور دیگر حلقوں میں پیپلز پارٹی کو سخت انتخابی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ اس صورتحال کا فائدہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی اٹھا سکتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس کی مظفرآباد اور اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جن سے پارٹی قیادت بھی آگاہ ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ان کی سیاسی پوزیشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت رات گئے اہم فیصلہ کر سکتی ہے۔
اگرچہ اس حوالے سے باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا،تاہم سیاسی حلقوں میں یہ سوال زور پکڑ رہا ہے کہ آیا پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس کو ساتھ رکھ کر انتخابی برتری برقرار رکھے گی یا کوئی مختلف فیصلہ آزاد کشمیر کی انتخابی سیاست کا رخ بدل دے گا۔