میرالبحر ایڈمرل نوید اشرف کی رومانیہ کی عسکری قیادت سے ملاقات اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں لیکچر

میرالبحر ایڈمرل نوید اشرف کی رومانیہ کی عسکری قیادت سے ملاقات اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں لیکچر

اسلام آباد(رازق بھٹی)سرابراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا۔

دورے کے دوران نیول چیف نے رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف گورگھیٹا ولاد (Gheorghita Vlad) اور رومانیہ کی بحریہ کے سربراہ میہائی پینائیت (Miha Panait) سے رومانین نیوی کے جہاز ریجینا ماریا (Regina Maria) پرمشترکہ ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور استحکام سے متعلق امور، دوطرفہ فوجی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معززین نےمختلف شعبوں میں مضبوط دوطرفہ فوجی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے دفاعی شعبے میں باہمی بات چیت کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

رومانیہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے مشترکہ بحری تحفظ (Collaborative Maritime Security) کے موضوع پر لیکچر بھی دیا

جس میں انہوں میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میری ٹائم تنازعات کے حل کے لیے گفت و شنید اور مذاکرات میں یقین رکھتا ہے۔ کوئی بھی ملک یہ صلاحیت نہیں رکھتا کہ

وہ تنہا بحری راستوں کو محفوظ اور لا اینڈ آرڈر کو قائم اور برقرار رکھ سکے۔ امیر البحر کا یہ بھی کہنا تھا کہ

پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے تحت کمائنڈ ٹاسک فورس 150 اور 151میں شرکت، میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول اور بین الاقوامی مشق ’امن‘ کے انعقاد کے ذریعے میری ٹائم سیکیوٹی کے لیے ہونے والی مشترکہ کوششوں میں ایک موثر اور اہم کردار ادا کرتی ہے۔

نیول چیف کا حالیہ دورہ دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ اور وسعت دے گا۔

الحاق پاکستانپاک فوجمیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف کی رومانیہ کی عسکری قیادت سے ملاقات اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں لیکچرنیوی