چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ بھمبربار کےبلامقابلہ صدر منتخب

چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ بھمبربار کےبلامقابلہ صدر منتخب

بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد کشمیر کے سینئرقانون دان ایڈووکیٹ چوہدری منظور حسین بھمبربار کےبلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے،چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ اس سے قبل بطور ممبر بارکونسل آزادکشمیر بطور صدر فرائض سرانجام دےچکے ہیں،

وکلا برادری عزیز و اقارب و رفقاء نے منظور حسین ایڈووکیٹ کے صدر بننے کوخوش آئند قراردیتےہوئے امید ظاہرکی ہے کہ وہ وکلاء کےمسائل،بار و بنچ میں مثالی کردار اداکرنے کے حوالےسے اہم کردارادا کریں گے،کیونکہ ماضی میں بھی وہ خدمات سرانجام دےچکے ہیں۔

بار میں ایڈووکیٹ محمدحفیظ جنرل سیکرٹری، راجہ داود آفتاب جوائنٹ سیکرٹری،مرزا مظہر ایڈووکیٹ نائب صدر ،خواتین نمائندہ وکیل ثمرہ ایازنائب صدر منتخب ہوئی ہیں

Comments are closed.