اسلامی ممالک مسئلہ کشمیرحل بارےکردار ادا کریں،فرحت شمشاد

اسلامی ممالک کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں

راولپنڈی(کشمیر ایکسپریس نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان راولپنڈی کی ناظمہ فرحت شمشاد نے یوم کشمیر کے موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی تاریخ بہت طویل ہے ۔

2019 میں بھارت نے ائین کی شق 370 کا خاتمہ کر کے کشمیر کی خصوصی ریاستی حیثیت کا خاتمہ کر دیا جس سے ظلم میں مزید اضافہ ہو گیا اس وقت کشمیر میں ساڑھےدس لاکھ بھارتی فوجی تعیینات ہیں۔ کشمیر کا باقی دنیا سے ہر طرح کا رابطہ منقطع ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے۔

کشمیری قیادت کو شہادتوں اور قید و بند کا سامنا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔کشمیری رہنما آسیہ اندرابی 2010 سے قید ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی ہی منظور کردہ قراردادوں پر عمل درامد کروانے سے پہلو تہی کرتا چلا آ رہا ہے۔

پاکستان پر افسوس ہے کہ وہ اپنی شہرت سے بے حس بھارت جیسے دشمن سے دوستی کی پینگیں بڑھا رہا ہے جبکہ اس وقت عالمی رائے عامہ کو بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ناظمہءضلع نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں

انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت میں زندگی ہے غزہ اور کشمیر کے شہداء کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں عراق افغانستان شام کے بعد مسجد اقصی اور غزہ طلوعِ صبحِ آزادی دیکھنے والے ہیں اور اب کشمیر کی باری ہے بلا شبہ اللہ تعالی کی مدد قریب ہے#

Comments are closed.