ملک میں اتحاد و یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، مقررین
اسلام گڑھ(نامہ نگار )سکاٹ لینڈ برطانیہ میں مقیم معروف کاروباری اور سیاسی و سماجی شخصیت مرزا محمد امین جرال نے گوجر خان میں اپنی آبائی رہائش گاہ” شریف فارم ہاؤس” پر ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا.
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں اظہارِ خیال کرتے مقررین نے نے ملک میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے پر زور دیا اور کہا کہ وطن عزیز کو اندرونی بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے.
مقررین نے کہا مسئلہ کشمیر ہر سطح پر اُجاگر کرنے اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے ہمیں جدوجہد جاری رکھنی چاہیے. تقریب میں سجاد نشین بری امام صاحبزادہ محمد علی گیلانی، سابق ایم پی اے چوہدری ریاض، سابق ایم این اے, ڈسٹرکٹ ناظم راجہ جاوید اخلاص، سابق ایم پی اے شوکت بھٹی سمیت ضلع راولپنڈی /اسلام آباد کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ قبیلہ جرال راجپوت کے احباب،حکومت آزادکشمیر کے وزیر راجہ محمد صدیق خان جرال ،بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد منیر جرال ،محمد عظیم جرال ،مرزا ناصر محمود جرال،کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر شکیل جرال ،کرنل ریٹائرڈ کوثر جرال ،کرنل ریٹائرڈ شعیب جرال ،کمانڈر ریٹائرڈ محسن جرال، ڈاکٹر راجہ عطاء اللہ خان جرال آف وزیر آباد ،محمد انور جرال،جموں کشمیر یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر حافظ محمد مقصود جرال ،سابق صدر پریس کلب میرپور آزاد کشمیر سجاد جرال، سینئر صحافی شہزادہ اقبال جرال ،مفتی ظفر مجید جرال ،ابرار حسین جرال ،تجمل جرال ،عمر عبدالرحمن جرال ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر فاضل جرال ،محمد رفیق جرال مقیم بحرین، شبیر کنول جرال،وقاص ناصر جرال، عدیم جرال ،محمد فاروق خان جرال اور دیگر احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
Comments are closed.