برمنگھم،بیرسٹرسلطان کاجلسہ عام، مودی کیخلاف دوٹوک موقف

برمنگھم،بیرسٹرسلطان کاجلسہ عام، مودی کیخلاف دوٹوک موقف

برمنگھم (سرفراز احمد موسی سے) اپنا مخالف مودی کو سمجھتا ہوں پہلے اس کا پیچھا کرتا تھا اب اس ٹکرانے کا وقت آچکا ہے اس کے لیے تیار ہوں مودی کے ہاتھوں بھارت کے ٹکڑے ہوں گے کشمیر کی آزادی کی نوید جلد سنیں گے ۔ان خیالات کا اظہار صدر ریاست آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برمنگھم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا

جس کا اہتمام کشمیر انٹر نیشنل پیس فورم کے زیر اہتمام صدارتی مشیر چوہدری خادم حسین کی زیر صدارت کیا گیا تھا ۔ صدر ریاست کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے دیرینہ مطالبے چک ہریام پل کا منصوبہ مکمل کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے اور اس پر کام جاری ہے اب جلد ہی میرپور میں ائیرپورٹ بنواوں گا ۔

کشمیر کے عوام کو لنک کرنے کے لیے سی پیک کے زیر اہتمام موٹروے و ڈرائی پورٹ جیسے بڑے منصوبے کشمیر میں لائے ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر اچھا کام کر رہے ہیں تمام سیاسی قیادت میری سپورٹ کرتی ہے ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے جلسہ کے موقع پر ھال کے باہر احتجاج بھی کیا گیا

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود نےبحیثیت صدر کشمیری عوام کی آواز دبانے کے لیے صدارتی آرڈینینس پر دستظ نہیں کرنے چاہیں تھے ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آئندہ کسی ھال کے بجائے کھلے گراونڈ میں بڑا اجتماع کرنے اور مودی تک برطانوی کشمیریوں کی طرف سے آواز پہنچانے کا عندیہ بھی دیا ۔ اجلاس کے اختتام پر صدر ریاست نے میڈیا سے گفتگو کی اور سوالوں کے جواب دیے ۔

Comments are closed.