تتہ پانی،دوسری سالانہ عظیم الشان تاجدار ختم نبوت ﷺکانفرنس کا انعقاد،عاشقان رسولﷺ کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت
تتہ پانی(کشمیر ایکسپریس نیوز)تتہ پانی میں دوسری سالانہ عظیم الشان تاجدار ختم نبوت ﷺکانفرنس کا انعقاد،مشائخ عظام،علمائے کرام،سیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت عاشقان رسولﷺومجاہدین تحفظ ختم نبوتﷺ کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت،گردونواح کے علاقوں سے عاشقان رسولﷺقافلوں کی صورت میں شریک ہوئے،
تاجدار ختم نبوت زندہ باد اور لبیک یارسولﷺ کے فلک شگاف نعروں سے پوراشہر گونج اُٹھا،شرکاء کانفرنس نے تحفظ ختم نبوت کے لُیے جدوجہد جاری رکھنے اور ہر قربانی دینے کا عزم کیا،اکابرین ومجاہدین تحریک تحفظ ختم نبوت ﷺ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،
آئندہ بھی تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنسزکے انعقاد کااعلان کیاگیا،عاشقان رسولﷺومجاہدین تحفظ ختم نبوتﷺ کا جوش وجذبہ قابل دید تھا،تفصیلات کے مطابق علماء اہل سنت وعاشقان رسولﷺتتہ پانی اورتحرئک لبیک تحصیل کوٹلی کے زیر اہتمام کالج گراؤنڈمیں دوسری سالانہ عظیم الشان تاجدار ختم نبوتﷺ کانفرنس کا زیر صدارت صاحبزادہ علامہ مولانا پیر شمس العارفین دربارعالیہ نیریاں شریف تراڑکھل انعقاد کیا گیا
سٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ آصف سلطانی نے اداکئے،عتیق مشتاق اور دیگر نعت خوانوں نے بحضورسرور کونین ﷺ عقیدتوں کے پھول نچھاور کیے، تاجدارختم نبوت ﷺکانفرنس سے صاحبزادہ علامہ مولانا پیر شمس العارفین، امیر تحریک لبیک میرپور ڈوثیرن پیر سید مراد علی شاہ،سجادہ نشین دربارعالیہ فیض آباد ریہاں شریف صاحبزادہ باجی میاں غلام جنید خضری قادری،سجادہ نشین دربارعالیہ کھڑی شریف صاحبزادہ میاں عمر بخش،پروفیسر عرفان محمود برق،علامہ مولاناناصر محمود سلطان،ضلعی امیر تحریک لبیک کوٹلی تنزیل عالم،علامہ مولانا غلام مرتضی،علامہ مولانا حافظ خالد محمود،علامہ مولانا حافظ محمد اعظم نقشبندی اور دیگر نے خطاب کیا
جبکہ سجادہ نشین دربارعالیہ سائیں علیا بادشاہ منڈہول شریف سائیں ہارون سبحانی،علامہ مولانا حافظ سعید احمد،علامہ مولانا حافظ محفوظ احمد،علامہ مولانا حافظ محمد عرفان سمیت دیگر مقامی علمائے کرام، ڈسٹرکٹ کونسلر ملک عبدالرحیم ایڈووکیٹ، سیاسی وسماجی راہنماء ملک محمد الطاف، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران تتہ پانی خواجہ ساجدحسین بھی شریک ہوئے،
مقررین نے عظیم الشان تاجدار ختم نبوتﷺ کانفرنس کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی، کانفرنس سے صاحبزادہ علامہ مولانا پیر شمس العارفین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ ختم نبوتﷺ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ اور اسکا تحفظ فرض ہے،نبی پاک ﷺ کا ہر غیرت مند غلام اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کر سکتا ہے،
عقیدہ ختم نبوتﷺ پر مکمل پہرادیں گئے اور ناموس رسالتﷺ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گئے،منکرین عقیدہ ختم نبوتﷺ کسی بھی نرمی کے مستحق نہیں ہیں،پاکستان اورآزادکشمیر اس لئے بنے تھے کہ یہاں ناموس رسالتﷺ پر مکمل پہرا دیا جاسکے اور اسلامی اقدار، قرآن پاک کی حفاظت کی جاسکے،
تحرئک تحفظ ختم نبوتﷺ کے لئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گئے اور اس سلسلہ میں بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، امیر تحریک لبیک میرپور ڈوثیرن پیر سید مراد علی شاہ نے کہاکہ قادیانیوں کو شعائر اسلام کے استعمال کی بالکل اجازت نہیں،حکومت وانتظامیہ قادیانیوں کو شعائر اسلام کے استعمال سے روکے،بصورت دیگر پیدا ہونے والے حالات کے ہم ہرگز ذمہ دارنہیں ہونگے،
سجادہ نشین دربارعالیہ فیض آباد ریہاں شریف صاحبزادہ باجی میاں غلام جنید خضری قادری نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوتﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گئے اور اس پر مکمل پہرا دینگے اور اس سلسلہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے،مجاہدین تحرئک تحفظ ختم نبوتﷺ خود کو ہر گز تنہا نہ سمجھیں وہ ہمیں اپنی پہلی صفوں میں پائیں گئے،
سجادہ نشین دربارعالیہ کھڑی شریف صاحبزادہ میاں عمر بخش نے کہاکہ اہل پاکستان اور آزادکشمیر بھی قادیانیوں کے لئے وہی عقیدہ رکھتے ہیں جو اہل مدینہ مسلمہ کذاب کے بارے میں رکھتے تھے،تمام اکابرین ومجاہد ین تحرئک تحفظ ختم نبوتﷺ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اس دوران سیکورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ ٹی ایل پی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔