ڈنمارک کے سفیر جیکب لِنولف کی وزیر بحری امور جنید انوارسے ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لِنولف کی وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوھدری سے ملاقات،سمندری تجارت میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار ڈنمارک پاکستان کے سمندری شعبے میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اس موقع پر وفاقی وزیر نے جنید انوار چوہدری پاکستان اور ڈنمارک کی مشترکہ کوششوں سے سمندری شعبہ مضبوط ہوگا۔پاکستان کی بندرگاہوں میں پائیدار ٹیکنالوجیز کو یقینی بنایا جائے گا۔
عالمی تجارت بڑھانے کے لئے سبز شپنگ اور قابل تجدید توانائی کا استعمال ضروری ھے۔ وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ پاکستان کے بحری انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ڈنمارک کی سرمایہ کاری قابل ستائش ھے۔ ڈنمارک اور پاکستان کی شراکت داری سمندری ترقی میں نئی راہیں کھولے گی۔
پاکستانی بندرگاہوں میں ماحولیاتی کارکردگی بڑھانے کے لیے مذید اقدامات کریں گے۔