ضلع پونچھ میں پولیو مہم 21سے 25اپریل تک جاری رہے گی

ضلع پونچھ میں پولیو مہم 21سے 25اپریل تک جاری رہے گی

راولاکوٹ (کشمیر ایکسپریس نیوز) ڈپٹی کمشنر پونچھ سردار عمر فاروق نے کہا ہے کہ ضلع پونچھ کے اندر پولیو مہم 21سے 25اپریل 2025تک جاری رہے گی، عوام پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اپنے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ہر صورت پلائیں تا کہ اس موذی مرض سے ہمیشہ کے لیے ریاست کو پاک کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پونچھ ڈاکٹر نعیم الزاماں نے قومی پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع پونچھ کی کل آبادی 543766نفوس پر مشتمل ہے، پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 85893 ہے ان بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کے لیے 561موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گی، ضلع پونچھ میں نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان 2025کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکشن کمیٹی قائم کی گئی جس میں ضلع کے ڈی سی بطور چیئرمین ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکشن کمیٹی پولیو مہم کی نگرانی اور سپورٹ کریں گے،

ضلع پونچھ میں 45 فکسڈ سنٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں فیلڈ سے آنے والے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی، گاڑی کے اہم اڈوں اور بڑے راستوں میں 25ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں سفر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا بندوبست ہو گا،

ضلع پونچھ 35 موبائل ٹیمیں میں وائزر اپنی اپنی یونین کونسل میں مہم کی نگرانی کریں گے، ضلع لیول پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پونچھ پولیو مہم کی نگرانی کریں گے، 35یونین کونسل میڈیکل آفیسر اپنے اپنے زون میں ٹیموں کی نگرانی کریں گے، ہر یونین کونسل لیول پر پولیو اریڈیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں لیڈی ہیلتھ سپر وائزر اور محکمہ صحت کے اہلکاران کے علاوہ یونین کونسل میں امام مسجد اور پٹواری اور اساتذہ کا تعاون بھی شامل کیا گیا ہے،

ضلع پونچھ میں رپورٹنگ اور شکایات دور کرنے کے لیے پولیو کنٹرول سیل قائم کیا گیا ہے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ عثمان ممتاز بٹ ۔ ڈویژنل ای پی آئی افسر ڈاکٹر رفعت حیات ڈاکٹر غیاث-ڈی،ایس،وی سردار شاہد رفیق- سردار سجاد خان،اے ڈی ٹریننگ -ڈپٹی ایجوکیشن افیسر سردار شاہد شفیع۔عادل ظہیر ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر اور محکمہ ہیلتھ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.