کشمیر ایکسپریس کی 23ویں سالگرہ، برطانوی پارلیمنٹ کی ڈپٹی اسپیکر کے دفتر میں باوقار تقریب ،جیوڈتھ کامنز نے کیک کاٹا
بریڈفورڈ (کشمیر ایکسپریس نیوز)کشمیریوں کی آواز بننے والا معروف اردو اخبار “کشمیر ایکسپریس” اپنی کامیاب صحافتی خدمات کے 23 سال مکمل ہونے پر نہ صرف کشمیر بلکہ دنیا بھر کی کشمیری کمیونٹی کے لیے فخر کا باعث بن گیا ہے۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں برطانوی پارلیمنٹ کی ڈپٹی اسپیکر جیوڈتھ کامنز کے دفتر میں کیا گیا، جہاں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور اخبار کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب کی صدارت کشمیر ایکسپریس کے ایڈیٹر شمیم اشرف نے کی تقریب میں مختلف شخصیات نے اخبار کے ساتھ اپنے تعلقات اور یادداشتیں شیئر کیں۔ اوورسیز ایڈوائزری کونسل برطانیہ کے صدر خالد خالق، کشمیر ایکسپریس لیڈز کے نمائندے ٹکا خان طاہر، فرشتے، رضوانہ ریحان اور دیگر نمایاں افراد نے بھی کیک کاٹنے کی تقریب میں حصہ لیا اور اخبار کی مسلسل خدمات کو سراہا۔
ڈپٹی اسپیکر جیوڈتھ کامنز نے اس موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں “کشمیر ایکسپریس” کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا:”کشمیر ایکسپریس نے ہمیشہ ذمہ دارانہ اور سچائی پر مبنی صحافت کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ یہ اخبار کشمیریوں کی اصل آواز کے طور پر سامنے آیا ہے اور ہم اس کی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ
ایڈیٹر شمیم اشرف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ کشمیر ایکسپریس کی 23 سالہ صحافتی جدوجہد کو برطانیہ جیسے اہم پلیٹ فارم پر سراہا جا رہا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کے دفتر میں کیک کاٹنا ایک اعزاز کی بات ہے اور ہم ان کے تعاون کے بے حد مشکور ہیں۔ یہ موقع ہم سب کے لیے حوصلہ افزا ہے۔”
خالد خالق نے اس موقع کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ “کشمیر ایکسپریس” آئندہ بھی اسی جوش و جذبے سے کشمیری عوام کی ترجمانی کرتا رہے گا۔