کوٹلی میں انیمیا اور غذائی آگاہی پر خصوصی تربیتی ورکشاپ، طالبات و اساتذہ کی بھرپور شرکت
کوٹلی (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کے ویژن کے مطابق صحت مند خواتین صحت مند معاشرہ کے سلسلہ میں گورنمنٹ سکولز کی طالبات کیلئے گورنمنٹ کالج فار ایلمنٹری ٹیچرزمردانہ کوٹلی میںنو عمر لڑکیوں کی غذائیت کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سماجی تحفظ کا پروگرام، کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اسکے بعد ماسٹر ٹرینرمحمد ایاز اور میڈم اقراء نے ورکشاپ کے شرکاء کو اس پراجیکٹ کا تعارف، اسکے مقاصد اور اسکی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی۔ اس کے بعد ڈاکٹر سعد میڈیکل آفیسر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوٹر ہسپتال کوٹلی ) نے انیمیا کا تعارف، اسکی عام وجوہات، اوراسکی علامات کے بارے میں بتایا۔
پھرڈاکٹر سعدیہ( چائلڈ سپیشلسٹ ) نے متوازن غذا، اسکی اہمیت اور اس پراجیکٹ کے تمام تر پہلو پر سیر حاصل گفتگو کی. ورکشاپ میں سید جمشید بخاری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ کوٹلی ،محترمہ سیدہ عندلیب (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنسواں کوٹلی )،حمزہ علی سید ( ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ کوٹلی ) ، سردار ادریس خان ( ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنسواں کوٹلی ) فہد حسین پراجیکٹ کوارڈنیٹر) علشبہ ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر کوٹلی اور کثیر تعداد میں معزز اساتذہ کرام نے شرکت کی۔