راجہ نجابت حسین کی رانا محمد قاسم نون کے ساتھ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) جموں کشمیر تحریک حو خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چئیرمین راجہ نجابت حسین کی پاکستان کی پارلیمنٹ میں قائم کشمیر کمیٹی کے چئیرمین رانا محمد قاسم نون کے ساتھ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔
اس موقع پر پاکستان پارلیمنٹ میں قائم دفاع کمیٹی کے چئیرمین فتح اللہ۔۔۔۔۔، ڈائریکٹر جنرل سید محمد نعمان شاہ اور انٹرنیشنل لابی آن کشمیر پاکستان کی کوآرڈینیٹر زوبیہ خورشید راجہ بھی موجود تھے۔
راجہ نجابت حسین نے چئیرمین کشمیر پارلیمنٹری کمیٹی اور ان کی پوری ٹیم کو یورپ اور مغربی ممالک کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان، آزاد جموں وکشمیر، حریت کانفرنس اور بیرونِ ممالک بسنے والے کشمیری و پاکستانی راہنما متحد و متفق ہو کر مسلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کریں۔
اس سلسلہ میں میری ملاقاتیں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر، وزیراعظم ریاست آزاد جموں وکشمیر، سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں، انسانی حقوق کے متحرک کارکنوں اور حریت کانفرنس کے راہنماؤں کے ساتھ بھی تفصیلی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل برطانیہ بھر میں مختلف ممبران برطانوی پارلیمنٹ کے حلقوں میں جا کر، برطانوی پارلیمنٹ میں جا کر سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسر یاسمین ڈار کی قیادت میں مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کر رھی ھے اور برطانیہ بھر میں کشمیر لابی مہم کا سلسلہ انتہائی منظم اور برق رفتار طریقہ سے جاری و ساری ھے۔
ہمارے ساتھ وابستہ دیگر ہم خیال جماعتیں اور ہم خیال دوست فرانس، جرمنی، بیلجئیم، ہالینڈ، سپین اور دیگر ممالک میں بھی انتہائی متحرک لابی مہم شروع کئے ھوئے ہیں جس سے مسلہ کشمیر کو بین الاقوامی توجہ حاصل ھے اور مقبوضہ کشمیر کا کیس ہر محاذ پر بلند کیا جا رہا ھے، دنیا کے ہر بااثر دروازوں پر دستک دی جا رہی ھے اور تاکہ مسلہ کشمیر کا فوری اور مستقل حل کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قراردوں کی روشنی میں تلاش کیا جا سکے۔
راجہ نجابت حسین نے اپنی تحریکی سرگرمیوں کے بارے میں دونوں پارلیمنٹری کمیٹیوں کے چئیرمین حضرات کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور کہا کہ ہماری تحریک خالصتآ استحکام پاکستان کے لئے، ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے لئے، ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے لئے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے انسانی حقوق کےلیے متحرک کردار ادا کر رھی ھے اور ہم بغیر کس سیاسی وابستگی کے تمام مکتبہ فکر کے راہنماؤں و کارکنان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ یہی وجہ ھے کہ گذشتہ پندرہ سالوں میں تحریکی عہدیداروں کو برطانیہ اور یورپ کے ممالک میں موثر پذیرائی ملی ھے اور برطانوی اور یورپی سیاستدان جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کو کشمیریوں کی بین الاقوامی توانا آواز سمجھتے ھوئے اس کی سرگرمیوں میں تسلسل کے ساتھ شریک ہوتے چلے آ رھے ہیں۔
ہماری تحریک کے تمام پروگراموں میں ان کی شرکت سے کشمیریوں کی بین الاقوامی حوصلہ افزائی جاری ھے۔ اس لئے ہماری پوری کوشش ھے کہ پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کے سیاستدان برطانیہ اور یورپ کے دورے کریں اور ہماری تحریک انہیں ہر جگہ ہر ممکن بھرپور معاونت فراہم کرے گی تا کہ وہ مقامی سیاستدانوں، انسانی حقوق کے راہنماؤں، اداروں اور تھنک ٹینکس نے ساتھ ملاقات کر کے پاکستانی عوام، پاکستانی قوم اور پاکستانی حکومت کا نقطہ نظر پیش کر سکیں اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کر سکیں اور بھارتی پر تشدد ہندوتوا پالیسی کو پوری دنیا میں بے نقاب کر سکیں۔
اس موقع پر چئیرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح اپ چالیس سالوں سے مسلہ کشمیر کے سلسلہ میں پوری دنیا میں لابی کر رھے ہیں اس سے ہمیں توقع ھے کہ ماضی کی کشمیر کمیٹیوں کی طرح اس کشمیر کمیٹی سے بھی اپ مقامی سطح پر اور بین الاقوامی سطح پر بھی بھرپور تعاون کریں گے یہی وجہ ھے کہ میرپور آزاد جموں وکشمیر میں منقعد ھونے والے کشمیر کمیٹی کے اجلاس کی نمائندگی کے لئے اپ کو مدعو بھی کیا تھا اور اپ نے اس میں شرکت کر کے بیرون ممالک مقیم کشمیریوں کی نمائندگی کا حق بطریق احسن ادا کیا۔
اس موقع پر دونوں پارلیمنٹری کمیٹیوں کے چئیرمین حضرات نے راجہ نجابت حسین کی بین الاقوامی دوروں کی دعوت کو قبول کر لیا اور کہا کہ وہ بہت جلد رواں سال ماہ مئی میں برطانیہ اور یورپ کا دورہ کریں گے اور ریاست جموں وکشمیر کے عوام کا کیس اور پاکستانی حکومت کا نقطہ نظر بین الاقوامی برادری تک پہنچائیں گے اور بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں کو ہر بین الاقوامی فورم پر بے نقاب کرنے کے لئے برطانوی اور یورپی سیاستدانوں سے ملاقاتیں کریں گے اور ہر بااثر فورم پر جائیں گے۔ اپنے بین الاقوامی دورہ کے دوران پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو بھی موبلائز کیا جائے گا اور ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
رانا قاسم نون نے کہا کہ کشمیر کمیٹی نے پہلی مرتبہ آزاد جموں وکشمیر کے اہم ترین شہر میرپور میں اپنا اجلاس منعقد کر کے جہاں پاکستان کے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو مدعو کیا وہاں متعدد مقامی مسائل سمیت منگلا ڈیم کے متاثرین کے حوالہ سے، بین الاقوامی ائیر پورٹ کے حوالہ سے اور دیگر آزاد جموں وکشمیر کے تمام حل طلب مسائل پر وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر اور وزرائے حکومت کی موجودگی میں ممبران کشمیر کمیٹی کی موجودگی میں پاکستان کے بااثر بیوروکریٹس کو بھی اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ جلد از جلد متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل حل کریں اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ضلع میرپور میں بین الاقوامی ائیر پورٹ کے قیام کے اعلان کو حتمی جامع پہنائیں۔ رانا قاسم نون نے کہا کہ ہماری حکومت ازاد جموں وکشمیر کے عوام کے تمام مسائل اور جائز مطالبات کے حل کے لئے عملی کوششیں اور اقدامات کو یقینی بنا رھی ھے۔
رانا قاسم نون نے کہا کہ کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کی خوشحالی، بقاء اور سلامتی کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں جن کا ہم سب کو بخوبی ادراک ھے اور ہم کشمیریوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ریاست جموں وکشمیر کے تمام مسائل جلد حل ہوں ھے۔