او پی ایف نےکا عظیم کارنامہ،170 کنال اراضی واگزار کرا لی

او پی ایف نے اسلام آباد ہاؤسنگ اسکیم میں غیر قانونی قابضین سے 170 کنال اراضی واگزار کرا لی

 

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ اور غیر قانونی قبضوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف) نے او پی ایف ہاؤسنگ اسکیم زون V، اسلام آباد میں 170 کنال قیمتی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی ہے۔ او پی ایف انتظامیہ اب باقی ماندہ اراضی کی بازیابی کے لیے اقدامات کو مزید تیز کر رہی ہے۔

آپریشن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ریونیو حکام اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس کے اشتراک سے کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ واگزار کی گئی اراضی نہایت قیمتی اور عرصہ دراز سے غیر قانونی قبضے میں تھی۔

منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف افضال بھٹی نے کہا کہ، “او پی ایف کی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔”

سید قمر رضا چیئرمین بورڈ آف گورنرز او پی ایف نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ، “قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہیں گے اور غیر قانونی قبضے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔”

آپریشن او پی ایف کی اس مستقل کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد او پی ایف کی تمام ہاؤسنگ اسکیموں کی اراضی کو قابضین سے واگزار کرانا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اثاثوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.