نصیر میموریل الیون کی سنسنی خیز فتح، فائنل میں رسائی حاصل

نصیر میموریل الیون کی سنسنی خیز فتح، فائنل میں رسائی حاصل

راولپنڈی(رازق بھٹی) نصیر میموریل الیون کا جسٹس اعجاز الیون کو پی وی سی اے ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ اسلام آباد چیمپین لیگ کے سمیی فاینل میں شکست دینے کے بعد فاٸنل میں جگہ بنا لی،

 

سیمی فاٸنل میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ کے بعد کامیابی ملی، ملک عرفان 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے اور 42 رنز کی عمدہ بلے بازی کے باعٹ مین آف دی میچ قرار، صدر نصیر میموریل الیون ملک حبیب کی جانب سے ملک عرفان کے عمدہ کھیل پر نقد انعام کا اعلان،

 

تفصلات کے مطابق گزشتہ روز پی وی سی اے ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ اسلام آباد چیمپین لیگ کے سیمی فاٸنل میں نصیر میموریل الیون نے جسٹس اعجاز الیون کو سیمی فائنل میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست کے بعد فاٸنل میں جگہ بنا لی،

 

نصیر میموریل نے پہلے بلے بازی کرتے ہوۓ 20 اوورز میں 130 رنز کا ہدف دیا ملک عرفان 42 رنز کے ساتھ نمایأں رنز ملک حبیب 26 اور مقصود 14 رنز بنا سکے، ہدف کے تعقب میں جسٹس اعجاز الیون ملک عرفان کی عمدہ گیند بازی کے باعث 130 بنا کر سکور برابر کر دیا

 

محی الدین 42 عاصم نصیر 20 اور یعقوب 16 رنز بنا سکے، سکور برابر ہونے پر اعجاز جسٹس الیون نے سپر اوور میں 3 رنز بنا سکی جس کو نصیر میموریل الیون نے 3 گیندوں پر بنا کر فاٸنل میں جگہ بنا لی فاٸنل 17 مٸی کو کھیلا جاے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.