اسپیکرایازصادق کاسی ایم ایچ راولپنڈی کادورہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ

اسپیکر نے معرکہ حق میں زخمی ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کی عیادت کی۔ زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

سردار ایاز صادق کا پاک فوج کے زخمی جوانوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین، معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت، اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ معرکہ حق کے شہداء اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،

 

قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کا کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی،پاکستان کی مسلح افواج نے مکاردشمن کو دندان شکن جواب دیا،پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر مادر وطن کا دفاع کیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ
قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے،

 

ہماری مسلح افواج نے ہر محاذ پر دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیاافواجِ پاکستان نے مادر وطن کےدفاع کی خاطر عظیم قربانیاں دیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.