وزارت اطلاعات و نشریات عنبرین جان سے ملاقات،کم تنخواہیں صحافیوں کا بدترین معاشی استحصال ہے، نواز رضا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کے صدر حاجی نواز رضا کی زیر قیادت وفد نے سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات عنبرین جان سے ملاقات کی
وفد میں سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد ، خاور نواز راجہ، رانا کوثر علی، راحیل نواز سواتی اور ملک صفدر شامل تھے،
وفد نے سیکرٹری انفارمیشن عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور صحافیوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات کو بتایا کہ
صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی اکثریت کو میڈیا ہاؤسز بہت کم تنخواہیں دیتے ہیں جو کہ ان کہ ماہانہ اخراجات کے لئے ناکافی ہیں
حالانکہ حکومت پاکستان نے کم سے کم ماہانہ اجرت 37000 رکھی ہوئی لیکن ادارے اس کہ بھی کھلی خلاف ورزی کرتے ہیں
اور اس سے بھی کم تنخواہ دیتے ہیں اور ظلم تو یہ ہے کہ بہت سے میڈیا ہاؤسز یہ کم تنخواہیں بھی بروقت ادا نہیں کرتے اور کئی کئی ماہ تنخواہیں نہیں دی جاتیں جو کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا بدترین مالی استحصال ہے،
لہذا حکومت کو میڈیا ہاؤسز کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں معقول اضافے کے ساتھ بروقت ادائیگی کے لئے پابند کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،
سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کراچی کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے سیکرٹری انفارمیشن کو آگاہ کیا
اور صحت انشورنس کارڈ کراچی کے تمام صحافیوں کو جاری کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا،
پی ایف یو جے کے صدر حاجی نواز رضا نے کہا کہ صحافیوں کے رہائشی مسائل کے حل کے لئے وزارت اطلاعات و نشریات کو رکے ہوئے معاملات کو دوبارہ شروع کر کے جلد از جلد انہیں مکمل کرنا چاہیے تاکہ حق دار اس کا حق مل سکے
Comments are closed.