بھارت ڈھونگ انتخابات کروا کر عالمی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا،چوہدری انوار الحق
اسلام آباد ( وقائع نگار)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے اعلان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو بھارت کے ڈھونگ انتخابات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے،
بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی
اور غیر کشمیریوں کو لاکھوں کے حساب سے ڈومیسائل جاری کیے تاکہ کشمیریوں کو ان کی سرزمین پر اقلیت میں بدل دیا جائے
اور اب وہ ڈھونگ انتخابات رچا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت سے آزادی چاہتے ہیں وہ کسی اور اقدام کو قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جانا چاہیے جسکا اقوام عالم نے ان سے مطالبہ کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اب دس لاکھ فوج کے محاصرے میں ڈھونگ انتخابات کروا کر عالمی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا ہے مگر اسے ناکامی ہوگی،
کشمیری عوام اپنی آزادی کیلئے برسر پیکار ہیں انہوں نے شہداء کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا
اور کہا کہ انشائاللہ ان شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔
Comments are closed.