گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پوٹھہ بینسی میں موسم برسات شجر کاری کا افتتاح

میرپور (بیو رورپو رٹ )وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سپیشل ایڈوائزر کرنل(ر) محمد معروف نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پوٹھہ بینسی میں موسم برسات شجر کاری کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر انھوں نے سکول میں پودا لگایا جبکہ سکول سٹاف اور طلبہ نے بھی مختلف اقسام کے پودا جات لگائے ۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سپیشل ایڈوائزر کرنل(ر) محمد معروف نے اس موقع پر کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی ﷺ ہے
اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ماحول کو شدید خطرات ہیں جس سے نمٹنے کے لیے قومی شجرکاری اور شجرپروری کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے
اس حوالے سے معاشرے کے ہر فرد کو درخت لگانے چاہیے اور ان کی حفاظت کرنی چاہیے تاکہ یہ خطہ سرسبز و شاداب نظر آئے ۔
انھوں نے اساتذہ اور طلبا سے کہا کہ وہ اپنے اپنے گھروں اور خالی جگہوں پر درخت لگائیں
او ر دیگر افراد کو بھی شجرکاری اور شجرپروری کی طرف راغب کریں ۔تقریب کے آخر میں انھوں نے دعائے خیر میں حصہ لیا ۔

یہ بھی پڑھیں

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سپیشل ایڈوائزر کرنل(ر) محمد معروف نے اس موقع پر کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی ﷺ ہے
اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ماحول کو شدید خطرات ہیں جس سے نمٹنے کے لیے قومی شجرکاری اور شجرپروری کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے
اس حوالے سے معاشرے کے ہر فرد کو درخت لگانے چاہیے اور ان کی حفاظت کرنی چاہیے تاکہ یہ خطہ سرسبز و شاداب نظر آئے ۔

Comments are closed.