کھوئی رٹہ،زائد یونٹس،محکمہ برقیات سے تنگ صارفین سراپا احتجاج
کھوئی رٹہ (نمائندہ کشمیر ایکسپریس)محکمہ برقیات کھوئی رٹہ میں صارفین سراپا احتجاج بن گئے
بلوں میں زائد یونٹس پر ایکسین برقیات، ایس ڈی او برقیات کے خلاف نعرہ بازی سے فضاء گونج اٹھی،
میٹر ریڈ قاضی داود کے خلاف بھی عوام پھٹ پڑے، ایکسین برقیات ہائے ہائے، ایس ڈی او ہائے ہائے، ظلم و ستم ہائے ہائے،
قاضی داود ہائے ہائے، قاضی داود کی بدمعاشیوں ہم نہیں مانتے جیسے نعرے لگا رہے تھے
مظاہرین نے برقیات آفس کے احاطہ میں شدید نعرہ بازی کی بعدازاں آفس کے باہر مظاہرہ نے جمع ہو کر کہا کہ
ہمیں بغیر میٹر دیکھے زائد یونٹس کے بل دئیے جا رہے ہیں میٹر ریڈر بدمعاش بن گئے ہیں ہمیں زائد یونٹس کا بل دے کر ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے
ایکسین برقیات کئی کئی ماہ دفتر میں نہیں بیٹھتا مفت کی تنخواہ لے رہا ہے بلوں میں درستگی کے لئے دربدر ہو رہے ہیں
اگر ایکسین دفتر نہیں آئے گا تو اس کو دفتر کو تالے لگا دیں صارفین نے کہا کہ قاضی داود میٹر ریڈر بدمعاش بن گیا ہے
اس کو میٹر دیکھ کر بل دینے کا کہا جائے تو لڑائی جھگڑا پر اترا آتا ہے کہتا جو کرنا ہے کر لو میر کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے
دیگر میٹر ریڈر بھی بغیر میٹر دیکھ بل نامعلوم جگہوں پر چھوڑ جاتے ہیں مشکل سے وصول کرنا پڑتا ہے محکمہ برقیات اپنا قبلہ درست کرے
ورنہ شدید احتجاج کریں گے ادھر ایکشن کمیٹی کے عابد راجوری، ظفر اقبال غازی، ذیشان جرال، مجیب اکبر اور دیگر نے کہا کہ
محکمہ برقیات صارفین ریلیف پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے صارفین کو زائد یونٹس ڈال کر تنگ مت کریں میٹر ریڈر اور ایکسین برقیات،
ایس ڈی اور دیگر عملہ صارفین کے مسائل حل کرے بصورت دیگر بلوں احتجاج ہو گا اور بھرپور ہو گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.