احسان الحق کاورکرزویلفیئرفنڈ کادورہ،مختلف منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ
اسلام آباد(رازق بھٹی)وزارت برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی اور انسا نی وسائل کے پارلیمانی سیکرٹری، محترم چوہدری احسان الحق باجوہ (ایم این اے)نے آج اسلام آباد میں ورکرز ویلفیئر فنڈ (WWF)کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد جاری منصوبوں کا جائزہ لینا، فلاحی اقدامات کی نگرانی کرنا، اور صنعتی کارکناں کے لیے فراہم کی جانے والی مجموعی فلاح و بہبود اور امداد کو بہتر بنانا تھا۔
ورکرز ویلفیئر فنڈ کے سیکرٹری، محترم ذوالفقار احمد نے پارلیمانی سیکرٹری کو ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات اور منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ان منصوبوں میں مکانات کی تعمیر، تعلیمی وظائف، صحت کی سہولیات، اور دیگر فلاحی اقدامات شامل تھے ۔ بریفنگ میں ان پروگراموں کے نفاذ میں درپیش چیلنجز اور اُنکی ممکنہ حل پر روشنی ڈالی گئی۔
محترم چوہدری احسان الحق باجوہ نے WWF کی جانب سے صنعتی کارکنان اور ان کے خاندانوں کی معاشی اور سماجی ترقی میں بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلاحی اقدامات ان لوگوں تک پہنچنی چاہئیں جو واقعی ان کے مستحق ہیں اور یہ کہ حکومت صنعتی کارکنان کے مسائل کو حل کرنے اور WWF کی خدمات میں مزید بہتری لانے کے لیے پرعزم ہے۔
احسان الحق کاورکرزویلفیئرفنڈ کادورہ،مختلف منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ
Comments are closed.