کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلہ کا اختیار دیا جائے،سردا ر یعقوب

کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلہ کا اختیار دیا جائے،سردا ر یعقوب
راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)سابق صدر ریاست و وزیر اعظم آزاد کشمیر ،ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ
مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشا میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے،کشمیریوں کی ایک طویل جدوجہد ہے جو صدیوں پر محیط ہے،
کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے عالمی بردار ی اپنا کردار ادا کر ے اور اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلہ کا اختیار دیا جائے
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی ہیں
اور آج بھی مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں مودی حکومت نے تبدیل کیا ہوا اور یہ سلسلہ گذشتہ1800زائد دنوں سے جاری ہے،
مقبوضہ وادی میں ایک سازش کے تحت مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی مذموم سازش کی جارہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے
کشمیری اپنے بنیادی حق، حق خوداردیت سے کسی صورت دستبردار نہیںہوں گئے اور تحریک آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کریں گئے
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں نام نہاد انتخابات کا ڈھونگ رچا کر کشمیریوں کو کچلنے کی سازش میں مصروف ہے
لیکن کشمیری مودی حکومت کے اوچھے ہیتکھنڈوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گئے اور اپنے حق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گئے،
انہوں نے اقوام عالم ،اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفو ر مقبوضہ کشمیری میں جاری بھارتی سازشوں کو نوٹس لیا جائے
اور کشمیریوں کو ان کا بنیاد ی حق دیاجائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں
انہوں نے اس موقع پر آزاد پتن کے مقام پر حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جان بحق ہونے والے شہریوں کے لیے خصوصی دعائے مغفرت اور جملہ لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔

Comments are closed.