پشاور ،پی ٹی اے کے سموں کے غیر قانونی اجراء پر کامیاب چھاپے
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس پشاور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کے ساتھ مل کر مینگورہ، بری کوٹ اور بٹ خیلہ میں ایک موبائل فون کمپنی کی فرنچائز اور غیر قانونی سمز ایکٹیویشن میں ملوث گروہ پر کامیاب چھاپے مارے۔
فرینچائزی اور گینگ سموں کے غیر قانونی اجراء میں ملوث تھے جو کہ گرے ٹریفکنگ اور دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھیں. چھاپوں کے دوران 33 بی وی ایس ڈیوائسز، 6 لیپ ٹاپ، 10 موبائل اور 600 سمیں بطور ثبوت قبضے میں لے لی گئیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے 10 افراد کو حراست میں لیا گیا. جبکہ معاملے کی مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔
قبل ازیں پی ٹی اے نے سیلز چینل کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایات درج کرائی تھیں۔یہ چھاپے سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کی لیے پی ٹی اے کی مسلسل کاوشوں کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس پشاور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کے ساتھ مل کر مینگورہ، بری کوٹ اور بٹ خیلہ میں ایک موبائل فون کمپنی کی فرنچائز اور غیر قانونی سمز ایکٹیویشن میں ملوث گروہ پر کامیاب چھاپے مارے۔
Comments are closed.