ڈینگی بےقابو،پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید10 کیسز رپورٹ
لاہور(کشمیر ایکسپریس نیوز نیوز)پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے ڈینگی کے اعدادوشمار جاری کئے گئے ۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتے میں 54 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 357 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے 5، راولپنڈی سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ،
اس کے علاوہ ایک اور کیس رپورٹ ہوا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام سرکاری ہسپتا لوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے،
انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 78 تک پہنچ گئی ۔
متاثرہ مریض بے نظیر بھٹو، ہولی فیملی ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
اس حوالے سے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
خلاف ورزی کرنے والوں پر 1612 چالان ٹکٹ جاری جبکہ 73 لاکھ 31 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ڈینگی بےقابو،پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید10 کیسز رپورٹ
Comments are closed.