لیفٹیننٹ ناصر خالدنےجان قربان کر کےکشمیریوں کو سرخرو کردیا،شوکت جاوید میر
مظفرآباد(خبرنگار)وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک افواج کے شہیدوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش اور چھ ستمبر یوم دفاع کی شایان شان تقریبات کا آغاز کردیا گیا گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے دستوں کی کامیاب کاروائی میں ملک و قوم پر جان فدا کرنے والے لیفٹیننٹ ناصر خالد سلہریا کا چوتھا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا اس ضمن میں لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید کے مزار پر ایک پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر ،ممتاز عالم دین مولینا عبد الماجد خان ،کراچی ڈویژن کے صدر محمود الحسن اعوان ،پیپلز یوتھ کراچی کے رہنما احمد میر ، سینئر صحافی عبد الواجد خان اور شہید کے عزیز و اقارب دینی مدارس کے طلباء نے شرکت کی شرکاء نے لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید کے مزار پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے چادر چڑھائی ناصر خالد سمیت قومی سلامتی ملکی وقار کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کے مقدس مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا دعائیہ تقریب کے دورا ن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر نے کہا کہ شہیدوں کی وارث تنظیمیں نہیں قومی ہوا کرتی ہیں اور نشان حیدر کے علاوہ لازوال قربانیوں سے دشمن قوتوں کو قوت ایمانی اور پیشہ ورانہ استعداد کار و تربیت سے شکست فاش سے دوچار کرنے والے پاکستانی کشمیری اقوام کے ماتھے کا جھومر اور آنے والی نسلوں کیلئے رول ماڈل ہیں، قوم اس بار چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر،قومی سلامتی کے اداروں کور کمانڈر ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز مرزا کمانڈنگ آفیسر بارہ ڈب اور کمانڈنگ آفیسر آزاد کشمیر برگیڈیئر واصف محمود کی قیادت میں اس عزم سے منائے گی کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انکی عسکری قیادت بنیاد پرست میڈیا کے حواس باختہ ہو جائیں گے قوم بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے ملک وملت بائی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے فلسفہ خودی اور دو قومی نظرئیے کے مطابق بے مثال اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرے گی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مولیٰنا عبد الماجد خان ،پیپلز پارٹی کے رہنما محمود الحسن اعوان نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دونوں جارحیت پسند قابض ممالک ہیں اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو مستد عالمی دہشت گرد ہیں پاکستان جمہوریت پسند انسانی حقوق کی پاسداری اور قوانین کا احترام کرنے والا مہذب ملک ہے شہید لیفٹیننٹ ناصر خالد نے جان قربان کر کے ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کو سرخرو بھی کر دیا اور نظریاتی اسلامی رشتوں کو کوہ ہمالیہ کی مانند مظبوط مستحکم بنا دیا پاکستان اہل کشمیر کا ترجمان اور بےباک وکیل ہے سینئر صحافی عبدالواجد خان ،احمد میر نے کہا کہ بھارت نے کبھی بھول کر بھی پاکستان کی طرف پیشقدمی کی تو اس کے ناپاک قدموں کی دھول بھی بھی پاک سرزمین پر نہیں پڑنے دیں گے یہ ہمارا قومی عزم اور اسلاف کی امانت ہے ،اس موقع پر شھدائے افواج پاکستان شھدائے کشمیر شھدائے جمہوریت سمیت جملہ مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.