بھارت کو ریاستی دہشتگردی سے باز رکھنےکیلئےتمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں، چوہدری یٰسین
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر
وسینئر پارلیمنٹرین چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج
کے خلاف سیاسی‘ سفارتی اور عسکری محاذوں پر مزاحمت اہل کشمیر
کا بنیادی حق ہے جس کا حق اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی
قوانین نے دیاہے ا قوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اپنے حق
خود ارادیت کے حصول اور حق مزاحمت سے کسی طور دستبردار نہیں
ہوں گے۔5 اگست 2019ء کے مودی سرکار کی آئینی دہشت گردی کے
اقدامات کو مسترد کرتے ہیں اور انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح‘
پاک بھارت دو طرفہ معاہدات اور تمام بین الاقوامی ضابطوں کی رو سے
بھارت کی بد ترین ریاستی دہشت گردی سمجھتے ہیں جسے کوئی بھی
باغیرت کشمیری کسی طور قبول نہیں کرتا۔حریت قائدین کی گرفتاریوں اور
ان پر جعلی مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مقبوضہ ریاست کے
مذہبی سکالر اور علماء جناب مولانا سرجان برکتی‘ فہیم رمضان، کی
گرفتاریوں،تشدد اوربے جا مقدمات کی مذمت کرتے ہیں اور دینی مدارس
کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں اقوام متحدہ‘ او آئی سی
اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر عالمی
سطح پر ایک مستند حل طلب مسئلہ ہے جو دو نیو کلیئر طاقتوں کے
درمیان مسلسل کشیدگی کا باعث بنا ہوا ہے۔اس مسئلے پر چار جنگیں
ہو چکی ہیں اور مستقبل میں بھی اس مسئلے کی وجہ سے اس خطے
پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔مودی کی حکمت عملی نے تلخی
میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔جنوبی ایشیااور دنیا کے امن کے تحفظ کی
خاطر اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے یہ ادارے اپناکردار ادا کریں اور
بھارت کو ریاستی دہشت گردی سے باز رکھنے کے لیے سفارتی‘معاشی
اوردیگر تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔
Comments are closed.