یوم دفاع پاکستان، ڈڈیال کے شہداء کے مزاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں
ڈڈیال ( ایم سہیل سے )یوم دفاع پاکستان و شہداء کے موقع پر ڈڈیال کے شہداء کے مزار پر علیحدہ علیحدہ پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور 6 ستمبر کے حوالے سے پاکستان کے قومی جھنڈے کی پرچم کشائی بھی کی گئی، محکمہ پولیس کے دستوں نے سلامی پیش کی اور دعائیہ تقریب میں قائم مقام اے سی ڈڈیال سردار رضوان لطیف، اور وائس چیئرمین ٹی ایم او وقار احمد میر ، محمد لطیف اسسٹنٹ تحصیلدار ڈڈیال، سب انسپکٹر ارشد محمود ،نے پھولوں کی چادریں چڑھائی اور سلامی بھی پیش کی ، اس موقع پر ڈڈیال کی بڑی تعداد سیاسی سماجی،صحافی اور وکلاء حضرات نے علیحدہ علیحدہ ان کی درجات بلندی کی دعائیں کی،
شہباز حسین شہید جو کے جی بی میں جام شہادت نوش فرما گئے تھے،
محمد یوسف شہید چمب سیکٹر میں دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرمائی ، اشفاق احمد شہید کرم ایجنسی میں وطن عزیز کے دفاع میں لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرمائی ان تینوں کے مزار پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ، اس موقع پر قائم مقام اے سی ڈڈیال نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر کا دن دفاع پاکستان کا وہ دن ہے جو افواج پاکستان کے نوجوانوں نے پاکستان کی سلامتی اور دفاع پاکستان کے لیے لاکھوں قربانیاں پیش کی ہم ان شہداء کو آج خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تمام آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں شہدا کے مزاروں پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی اور پاکیستان کے جھنڈے کو سلامی بھی پیش کی ، ہم افواج پاکستان کے شہداء کو ہمیشہ یاد کریں گے کیونکہ یہ شہید زندہ ہوتا ہے اور ہم انشاء اللہ پاکستان کی افواج کو بھی ہم سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں سے آج پاکستان جو کے اسلامی ریاست ہے اس کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے افواج پاکستان واحد افواج ہے جو انشاء اللہ وطن عزیز کے ہر سرحدوں پر دشمن سے مقابلہ کر رہی ہے اور دشمنوں کی مکار چالوں کو حاک میں ملا رہی ہے ، پاکستان ذندہ باد پاک افواج پائندہ باد۔۔۔
Comments are closed.