سردار مقبول شہید کے مزار پر مسلح افواج کی سلامی,پھولوں کی چادر چڑھائی 

سردار مقبول شہید کے مزار پر مسلح افواج کی سلامی,پھولوں کی چادر چڑھائی

بیٹھک( نمائندہ کشمیر ایکسپریس) 6 ستمبر قومی ہیرو خطہ کشمیر کے عظیم سپوت سپاہی سردار مقبول شہید کے مزار پر مسلح افواج کی سلامی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

1971 میں ملکی دفا ع سلامتی کی جنگ لڑتے لڑتے۔40 سال انڈیا کے جیلوں میں قیدوبند کی زندگی بسر کر کے اپنے ملک پاکستان کا علم بلند رکھنے کیلے دشمن کے سامنے جھکے نہیں زبان کٹوادی اور خون سے پاکستان زندہ باد دیوار پر لکھ دیا۔

ایسی بہادری جرت کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔آج ہم غازی ملت سردار محمد رشید خان جنھوں نے 1971 میں انڈین ارمی کا ایک جہاز مار گرایا تھا۔

انڈین قید کے بعد جب سلامت واپس آئے تو حکومت پاکستان نے انکو بھی بڑے ایوارڈ سے نوازاتھا۔اسکے علاوہ شہید سردار صدیق اور تاریخ کے اوراق اٹھائو تو کشمیری قوم کی قر بانیوں سے بھری پڑی ہے

 

یہ بھی پڑھیں

تتہ پانی میں بھی یوم دفاع پاکستان جوش وجذبے سے منایا گیا،اس دن کی مناسبت سے سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا،افواج پاکستان کی خدمات اور شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین وعقیدت پیش کیاگیا، ساوڑ تتہ پانی میں پاک فوج کی مقامی یونٹ کے زیراہتمام ایک پرُوقار تقریب منعقد کی گئی جس میں گورئمنٹ بوائز پرائمری سکول ساوڑ، گورئمنٹ پرائمری سکول کلہار،گورئمنٹ پرائمری سکول مینتھلی،گورئمنٹ پرائمری سکول مکڑالی اور برائٹ سٹار انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن بیسک سٹڈیز ساوڑ کے اساتذہ، طلبہ وطالبات نے شرکت کی

Comments are closed.