آزادکشمیر بھر میں یوم تحفظ ختم نبوت جذبہ ایمانی وجوش وخروش سے منایا گیا

آزادکشمیر بھر میں یوم تحفظ ختم نبوت جذبہ ایمانی وجوش وخروش سے منایا گیا


مظفر آباد ، کو ٹلی ، با غ ، ہٹیاں بالا، پلندری ، راو لاکو ٹ ، پلندری ، بھمبر ،میرپور، تتہ پانی،حویلی کہو ٹہ (نمائندگا ن کشمیر ایکسپر یس) وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پرآزاد کشمیر بھر میں یوم ختم نبوتؐکبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور اس کی حفاظت کے لیے اپنی جان و مال قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ یوم ختم نبوت کی مناسبت سے آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں ایمان افروز اجتماعات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ یوم ختم نبوت کے سلسلہ میں مرکزی تقریب دار الحکومت مظفرآباد میں اولڈ سیکرٹریٹ کی جامع مسجد میں محکمہ امور دینیہ اور ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ تھے جبکہ تقریب کی صدارت ضلع قاضی مفتی حافظ نزیر قادری نے کی۔ اس پروقار تقریب سے پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر، صدر سیرت کمیٹی عتیق احمد کیانی، مولانا محمود الحسن اشرف، مولانا عبد الماجد خان، علامہ طاہر حمید برکتی، علامہ فرید عباس،علامہ دانیال شہاب مدنی، وائس چیئرمین علمائے مشائخ کونسل قاضی سہیل احمد اور ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں عاشقان رسولﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یوم ختم نبوت کی اس بابرکت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پیرمحمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں تحفظ ختم نبوت کے ذریعے فتنہ قادیانیت کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے۔ اللہ ربّ العزت کے احکامات اور رسول اللہ کے ارشادات کے مطابق مسلمان دونوں جہانوں میں سرخرو ہونے کیلئے اپنی عقیدت و محبت کا نذرانہ بارگاہ رسالت میں پیش کرتے چلے آئے ہیں اور اس جذبہ ایمانی کے مسلسل عمل پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مبارک ثانی کیس میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر کے آئین پاکستان کی روح پر عمل کیا ہے جو خؤش آئند ہے۔ آئین میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ مسلمانوں کی کسی بھی شناخت کو کوئی غیر مسلم استعمال نہیں کر سکتا۔پاکستان وہ ملک ہے جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا۔ انہوں نیکہا کہ آزادکشمیرحکومت کی طرف سے پہلی مرتبہ سرکاری طور پر 7ستمبر کویوم ختم نبوت منانے کا مقصد یہی یہ کہ لوگوں میں آگاہی آئے کہ کیوں مسلمان اس مسئلہ پر سب سے زیادہ حساس ہیں۔ اسلام نے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ جب تک کسی چیز کے بارہ میں آپ کو مصدقہ معلومات نہ ہوں اسوقت تک اس کے بارہ میں رائے زنی سے اجتناب کرنا چاہیے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ پر ایمان بندگی کا لازمی اور ناگزیر تقاضا ہے جس کے بغیر دین و ایمان کا تصور بھی محال ہے۔رحمت اللعالمین، خاتم النبیین والمرسلین حضرت محمدﷺ کی بعثت کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے انبیاء و رسل کی بعثت کا سلسلہ ختم کردیا۔ قرآن کریم درحقیقت خود ختم نبوتﷺ کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے آخری نبی بنا کر پوری انسانیت کی ہدایت و رہبری کے لیے دنیا میں بھیجا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت جاوید میر نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کا سرکاری سطح پر یوم تحفظ ختم نبوت ک منانے کا اقدام قابل ستائش ہے۔قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، مولانا ابو اعلیٰ مودودی مولاناشاہ احمد نورانی مولانا عبد الستار خاں نیازی سمیت دین حق کی سربلندی اور عقیدہ ختم نبوت میں رضا الہیٰ اور اتباع محمدی کیلئے کردار ادا کرنے والے اللہ تعالیٰ کے انعام یافتہ بندوں میں شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علماء کرام، ومشائخ عظام نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ حکومت آزادکشمیر کی جانب سے یوم ختم نبوت منانے کا فیصلہ قابل ستائش اقدام ہے۔ آج قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے فیصلہ کے پچاس سال مکمل ہو سکے ہیں۔ جس پر ہمیں اللہ کا شکر بجا لانا چاہیے۔ بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم حرمت رسول پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں

Comments are closed.