پی ٹی آئی جلسہ،اسلام آباد کے داخلی راستے سیل،میٹروبس سروس بند ،سکیورٹی الرٹ
فیض آباد انٹرچینج مکمل سیل، ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل کے مقام پر بند،شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)پی ٹی آئی کے جلسے کے پیش نظر وفاقی پولیس نے اسلام آباد کے مختلف داخلی راستے بند کر دئیے،
میٹروبس سروس بھی بند،سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ، جی ٹی روڈ کو سنگجانی کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا،
مووٹر وے 26 نمبر چونگی پر داخلی راستے بند کر دیئے گئے ، ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز کی مدد سے بند کیا گیا ،
روات ٹی چوک سے راولپنڈی آنے والے راستے بھی بند ہیں جبکہ فیض آباد انٹرچینج کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کر دی گئی۔میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس راولپنڈی صدر اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک بند کی گئی ۔
شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ۔
پی ٹی آئی جلسہ،اسلام آباد کے داخلی راستے سیل،میٹروبس سروس بند ،سکیورٹی الرٹ
Comments are closed.