حویلی، تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد
حویلی کہوٹہ( راجہ محمود راٹھور) ضلع حویلی میں محکمہ مذہبی امور کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد تفصیل کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی ھدایت کے مطابق محکمہ مذہبی امور ضلع حویلی کے زیر اہتمام عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد ڈسٹرکٹ کمپلکس مسجدمیں کیا گیا ، کانفرنس میں جملہ مکاتب فکر کے علماء مشایخ اور قراء کرام تجوید القرأن ٹرسٹ نے شرکت کی ، کانفرنس کی سرپرستی و نگرانی مفتی محمد صادق قادری ، قیادت ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین نے کی ، جبکہ خصوصی خطاب علامہ پرفیسر وحید شریف قادری سی او الھدایہ ایجو کیشنل سسٹم نے مفصل و مدلل انداز میں فرمایا، ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اور کلیدی عقیدہ ھے جس کا تحفظ ھر مسلمان پر واجب ھے ، کانفرنس میں مولانا قاری سید زین العابدین بخاری، قاری سید عبد الرشید بخاری، صاحبزادہ قاری مشتاق الرسول ( صدر جماعت اھل سنت ) الحاج سید ماجد گیلانی ( نگران جماعت اھل سنت ) مولانا ساجد خورشید بخاری، مولانا احسان الھی قریشی، مولانا خواجہ شریف ، مولانا قاری وزیر محمد چشتی ، مولانا قاری سید غلام مجتبی بخاری ، مولانا سید طیب علی بخاری ، قاری سید نثار حیدر بخاری ، عاصم علی میر ، صاحبزادہ سید سلطان العارفین ، ایس پی حویلی خواجہ امیر الدین ، نے خصوصی شرکت فرمائی ، کانفرنس کے آخر میں پیر طریقت سید امتیاز گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ جبڑہ شریف نے صدارتی خطبہ اور دعا کے ساتھ فرمایا، جناب پیر صاحب نے ملک پاکستان کی سلامتی و خوشحالئ اور سابق وزیر حکومت چوھدری محمد عزیز کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
یہ بھی پڑھیں
جماعت اہلسنت باغ و مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام عشاقان مصطفی کے گھروں میں محافل میلاد کانفرنسوں مزاکروں سیمیناروں محافل حمد و نعت درود و سلام کی ایمان افروز روح پرور اجتماعات کا سلسلہ زور شور سے جاری
جماعت اہلسنت باغ و مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے باغ شہر مضافات گاؤں دیہات سکولوں کالجز تعلیمی اداروں مساجد مدارس دینیہ اور عشاقان مصطفی کے گھروں میں محافل میلاد کانفرنسوں مزاکروں سیمیناروں محافل حمد و نعت درود و سلام کی ایمان افروز روح پرور اجتماعات کا سلسلہ زور شور سے جاری اہلسنت کے ممتاز علماء و مشا یخ مفتی سید وجاہت گردیزی علامہ امتیاز احمد صدیقی مولانا مظفر حیات ہارونی مولانا زبیر نقشبندی مولانا منیر حسین ہارونی مولانا ناظم علی و دیگر کے ولولہ انگیز ایمان افروز خطابات معروف نعت خوان حضرات کی طرف سے نعت خوانی پیش کی گی مقررین نے کہا کہ امد مصطفی سے کفر و شرک کے بادل چھٹ گیے ھر سو نور پھیل گیاتوحید کا علم چار سو لہرا اٹھا صبع قیامت تک توحید و رسالت کا پیغام پہنچ گیا میلاد توحید کا سب سے بڑاپر چار ھے عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیادی اساس ہی عقیدہ ختم نبوت کے منکر کافر مرتد کزاب و دجال ھیں وہ قانون کی پابندی کریں عشاقان رسول انہیں کسی قیمت پر شعار اسلام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے حکومت قانون پر عملدرامد کو یقینی بنانے کے عملی اقدامات کرے اس موقع پرمقررین نے اعلان کیا کہ ضلع باغ میں 10ربیع الااول 10 بجیبچوں کی ریلی 11ربیع الاول بعد نماز ظہر میلاد موٹر ساہیکل ریلی نکالی جاے گی اور اختتام پر فخر کشمیر لاری اڈا باغ میں سردار نیاز خان کی میز بانی میں میلاد کانفرنس اور وسیع پیمانے پر لنگر کااہتمام ھو گا جبکہ 12 ربیع الاول کا تفصیلی شیڈول جاری ھو چکا ھیتمام عشاقان رسول ان پر و گرامات میں بڑھ چھڑھ کر شر کت کریں۔
Comments are closed.