ٹھاکر دوارہ مندر پر ناجائز قبضہ

ٹھاکر دوارہ مندر پر ناجائز قبضہ

میرپور(وسیم احمد خان)موضع سموال شریف ہندو مذہب کی مذہبی رسومات کی مختص شدہ جگہ ٹھاکر دوارہ مندر پر ناجائز قبضہ

ایڈمن ایم ڈی اے راجہ کلیم اللہ ،افسر مال میرپور سید کلیم عباس شاہ وغیرہ کے خلاف سپریم کورٹ میرپور رجسٹری میں توہین عدالت کی درخواست دائر،

توہین عدالت کیس کی سماعت 8 اکتوبر کو مقرر، تفصیلات کے مطابق موضع سموال شریف تحصیل میرپور قدیم ہندو آبادی پر مشتمل گاؤں تھا،

قیام پاکستان کے بعد ہندو آبادی ہجرت کر گی تھی، موضع سموال شریف میں ہندو مذہب مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے مندر و شمان گھاٹ وغیرہ کے رقبہ جات موجود تھے،

جس پر ڈائریکٹر ایڈمن ایم ڈی اے راجہ کلیم اللہ و بردان نے تین مرلہ سے زائد رقبہ پر ناجائز قبضہ کر کے مکانات تعمیر کر رکھے ہیں جبکہ تین مرلے سے زائد رقبہ پر نصراللہ وغیرہ کے نا جائز قبضہ میں ہے،

جس پر اہلیان دیہہ کی طرف سے بزریعہ راجہ عامر شہزاد خان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ جات سرکاری و مفاد عامہ کے مختص شدہ رقبہ جات سے ناجائز قابضین سے واگززی کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر میرپور کو بغرض تحت ضابطہ کارروائی کی درخواست دائر کی تھی

جس پر ڈپٹی کمشنر نے افسر مال میرپور سید کلیم عباس شاہ جو کہ متروکہ جائیداد کی بحالیاتی اتھارٹی بھی ہیں کو کاروائی کی ہدایات دئیں

جس پر افسر مال میرپور سید کلیم عباس شاہ نے سیاسی دباؤ پر سپریم کورٹ کی ہدایات کے برعکس ٹھاکر دوارہ مندر کی مختص شدہ جگہ کو واگزار کرنے کی بجائے اہلیان دیہہ کو سول کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ صادر کیا،

بحالیاتی اتھارٹی افسر مال میرپور سید کلیم عباس شاہ کو ناجائز قبضہ واگزار کروانے اور تعمیرات مسمار کرنے کے مکمل اختیار حاصل تھے

ڈائریکٹر ایڈمن ایم ڈی اے راجہ کلیم اللہ جو کہ با اثر آفیسر ہیں بدوں استحقاق مختلف سرکاری رقبہ جات پر بھی ناجائز قابض ہیں، کو مکمل تحفظ فراہم کیا، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر ہونے کے بعد سیاسی سماجی انتظامی حلقوں میں تھرتھلی مچ گئی ہے

یہ بھی پڑھیں

Comments are closed.