مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑےہونیوالے اثاثہ،قیوم نیازی

مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑےہونیوالے اثاثہ،قیوم نیازی

پارٹی چھوڑنے والوں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کسی صورت انہیں پارٹی میں واپس لیا جائے گا

پی ٹی آئی آزادکشمیر ریاست کی سب سے بڑی جماعت ہے اور گراس روٹ لیول تک منظم ہو چکی،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ( وقائع نگار) صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر وسابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ

منحرف ارکان اسمبلی کے حوالے سے قائد پاکستان عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں

اور نہ ہی کسی صورت انہیں پارٹی میں واپس لیا جائے گا۔ مشکل ترین وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہونے والے قائدین و کارکنان قیمتی اثاثہ ہیں ۔

ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ عمران خان کے احکامات کی روشنی میں تمام منحرفین کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کیا گیا تھا تاہم پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی کے باعث مزید کروائی نہ ہو سکی ۔

پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں پی ٹی آئی آزادکشمیر ریاست کی سب سے بڑی جماعت ہے اور گراس روٹ لیول تک منظم ہو چکی۔

آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔ سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

عمران خان امت مسلمہ کےعظیم لیڈر ہیں۔ ان کے خلاف جعلی و بوگس کیسز بنا کر سیاسی انتقام کی انتہا کر دی گئی ۔

مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑےہونیوالے اثاثہ،قیوم نیازی

عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیران کے رہائی تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آ سکتا ۔

عمران خان نے بطور وزیر اعظم پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ جاندار انداز میں لڑا ۔ دنیا بھر میں مقیم کشمیری عمران خان کیلئے پریشان ہیں ۔

سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ ممبران گورننگ باڈی ، ڈویژنل و ضلعی تنظیمیں “سفیر کشمیر عمران خان کو رہا کرو” مہم جاندار انداز میں جاری رکھیں ۔

تمام ایسے عہدیداران جو عمران خان کی رہائی کیلئے جاری تحریک میں متحرک نہیں انہیں پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا ۔

مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑےہونیوالے اثاثہ،قیوم نیازی

ہمارا مشن عمران خان کی رہائی کیلئے پر امن جدوجہد کرنا ہے جو قائد کی رہائی تک جاری رہے گا۔

سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ پارٹی کارکنان کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ کیا نہ ہی آگے کروں گا

۔ جلد نیلم ، مظفرآباد ، پلندری و دیگر اضلاع کا دورہ کروں گا اور عمران خان کی رہائی کیلئے جاری تحریک کو تیز کریں گے۔

 

مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑےہونیوالے اثاثہ،قیوم نیازی

 

Comments are closed.