وزیراعظم کی سب انسپکٹرعدنان فاروق قریشی شہید کی قبر پرحاضری

وزیراعظم کی سب انسپکٹرعدنان فاروق قریشی شہید کی قبر پرحاضری
میرپور (کشمیر ایکسپریس نیوز) وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری

انوار الحق نے گزشتہ دنوں ہونے والے واقعات کے دوران امن وامان کے

قیام کے سلسلہ میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے

پولیس آفیسر سب انسپکٹر عدنان فاروق قریشی کی قبر پر وزراء اکرام

کے ہمراہ حاضری دی۔انھوں نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ

خوانی کی۔اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر)وقار احمد نور،وزیر

اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ،وزیر توانائی چوہدری ارشد

حسین،وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق،وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ

چوہدری یاسر سلطان،وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم،چیف سیکرٹری

داؤد محمدبڑیج،انسپکٹر جنرل پولیس عبدالجبار،کمشنر چوہدری شوکت

علی،ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین، ڈائریکٹر تعلقات عامہ راجہ

شاہد حسین کھوکھر، ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض،ایس ایس پی کامران

علی کے علاوہ دیگر افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔وزیر

اعظم چوہدری انوار الحق شہید سب انسپکٹر عدنان فاروق قریشی کے

گھر بھی گئے اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔وزیر اعظم چوہدری

انوار الحق نے کہا کہ شہید سب انسپکٹر عدنان فاروق قریشی نے

ریاست کے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور اپنے فرائض کی بجا آوری

میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔آزادجموں وکشمیر حکومت ان کی قربانی

کو رائیگاں نہیں جانے دے گی وہ ایک فرض شناس باہمت اور دلیر آفیسر

تھے ایسے آفیسران ساری ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ

ریاست آزادجموں وکشمیر ان کی خدمات پر بھرپور طریقے سے خراج

عقیدت پیش کرتی ہے ان کی قربانی کا کوئی صلہ نہیں ہے لیکن حکومت

ان کے خاندان اور لواحقین کے لیے جو کچھ ہوسکا ضرور کرے گی۔انھوں

نے کہاکہ جس ریاست میں عدنان فاروق قریشی جیسے حوصلہ مند اور

فرض شناس آفیسر ہوں ان کو دنیا کی کوئی بھی طاقت شکست نہیں

دے سکتی ہم شہید کے والدمحمد فاروق قریشی اور شہید کے اہل خانہ

کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Comments are closed.