جامعہ پونچھ،شعبہ میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کے تحت عطیہ خون کیمپ 

جامعہ پونچھ،شعبہ میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کے تحت عطیہ خون کیمپ
راولاکوٹ(کشمیر ایکسپریس نیوز)جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے شعبہ میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام اور فاعل الخیر فاؤنڈیشن کے تعاون سے جموں کشمیر بلڈ بنک یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ نے تھلیسیمیا کے بچوں کیلئے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا۔
کیمپ میں مختلف طلبہ و طالبات کی بلڈ گروپنگ بھی گئی۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف میدیکل ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال اعوان نے کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں فائل الخیر فاؤنڈیشن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر شاہد اقبال اعوان نے کہا کہ پاکستان میں تھلیسیمیا کے بڑھتے ہو ئے کیسز بڑا چیلنج ہیں ہیں ضروری احتیاط کیساتھ اس مرض پر قابو پانا ممکن ہے۔دنیا کے بہت سارے ممالک نے شادی کیلئے تھلیسیمیا کی سکریننگ کو لازمی قرار دیکر مرض پر قابو پا لیا ہے۔اس مرض کیلئے علاج کی بجائے شعور اجاگر کرکے قابو پایا جا سکتا ہے۔
جامعہ پونچھ،شعبہ میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کے تحت عطیہ خون کیمپ 
انھوں نے کہا کہ شادی کیلئے بلڈ سکریننگ کی لازمی شرط کیلئے حکومت کا کردار اہم ہے۔شادی کے حوالے سے قانون سازی انتہائی اہم ہے۔دریں اثناء چیئرمین شعبہ میڈیکل لیب ٹیکنالوجی ڈاکٹر عثمان نے شعبہ میں جاری سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی۔
انھوں نے جموں کشمیر بلڈ بنک”یو پی آر“ کیلئے رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے طلبہ و طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر چیئرمین شعبہ ایجوکیشن ڈاکٹر جواد ظریف نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کو محض کلاس روم کی حد تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔طلبہ نے عملی میدان میں کام کرنا ہے۔تھلیسیمیا کے حوالے سے عوام میں شعور کی بیداری آپ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ تقریب میں پاکستان سویت ہوم کے بچوں اور سویٹ ہوم کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
جامعہ پونچھ،شعبہ میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کے تحت عطیہ خون کیمپ 

اساتذہ کے پاس اختیار عہدے کا نہیں علم کا ہو تا ہے،وائس چانسلر جامعہ پونچھ

 

Comments are closed.